ETV Bharat / state

جموں وکشمیر: بی ایس ایف نے 57 واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا BSF Celebrates its 57th Raising Day

author img

By

Published : Dec 1, 2021, 3:45 PM IST

بی ایس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی ایس ایف نے وادیٔ کشمیر میں فرنٹیئر ہیڈکوارٹر پر بدھ کو مختلف ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کرکے اپنا 57واں یوم تاسیس 57th Raising Day Of BSF منایا۔

جموں وکشمیر: بی ایس ایف نے 57 واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا BSF Celebrates its 57th Raising Day
جموں وکشمیر: بی ایس ایف نے 57 واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا BSF Celebrates its 57th Raising Day

سرینگر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) Border Security Force نے بدھ کے روز جموں و کشمیر میں اپنا 57 واں یوم تاسیس انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

بتادیں کہ بی ایس ایف جو ملک کی ایک شاندار فورس ہے، کو یکم دسمبر 1965 میں بین الاقوامی سرحدوں کی حفاظت کے بنیادی مقصد کے ساتھ قائم کیا گیا Raising Day On December Ist ہے۔

بی ایس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی ایس ایف نے وادیٔ کشمیر میں فرنٹیئر ہیڈکوارٹر پر بدھ کو مختلف ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کرکے اپنا 57واں یوم تاسیس منایا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر فرنٹیئر ہیڈکوارٹر کشمیر میں تعینات سابق فوجیوں اور بی ایس ایف کے تمام اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سبسڈیری ٹریننگ سینٹر(ایس ٹی سی) کے دستوں کے لئے ایک ثقافتی پروگرام کے علاوہ بارہ خانہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کشمیر میں مختلف مقامات پر یوم تاسیسRaising Day کی مناسبت سے بی ایس ایف کیمپوں پر رنگا رنگ پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ رابطے مزید بڑھانے کے لئے بھی مختلف نوعیت کے پروگرامز منعقد کئے گئے۔

ادھر صوبہ جموں میں بھی بی ایس ایف نے مختلف مقامات پر اپنا 57واں یوم تاسیس منایا۔

جموں کے مضافاتی علاقہ پلورہ کے علاوہ ضلع راجوری اور پونچھ میں بھی بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر اس دن کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔

آئی جی فرنٹیئر بی ایس ایف جموں ڈی کے برورا نے پلورہ میں منعقدہ ایک تقریب پر قوم کے تحفظ کے لئے اپنی زندگیاں نچھاور کرنے والے بی ایس ایف کے بہادر جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں نئی بلندیاں طے کرنے اور دشمن کے امن و قانون کے ماحول کو خراب کرنے کی کوششوں کا ناکام بنانے کے لئے تواتر کے ساتھ اپنا رول ادا کرنے کی تلقین کی۔

یہ بھی پڑھیں : بی ایس ایف نے کشمیر میں منایا دیوالی کا تہوار

موصوف نے جموں فرنٹیئر کی حصولیابیوں کو گننتے ہوئے وہاں موجود بی یس ایف کے سابق افسروں کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر بی ایس ایف جوانوں اور جموں بی ایس ایف سکولی بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔

دریں اثنا جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بی ایس ایف کے 57 ویں یوم تاسیس کے موقعے پر جوانوں اور ان کے اہلخانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی ہمارے بی ایس ایف کے جوان جس ہمت و حوصلے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔

ان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا: ’یوم تاسیس کے موقع میں بی ایس ایف کے تمام جوانوں اور ان کے اہلخانہ کے لئے انتہائی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ مشکل ترین حالات میں بھی ہمارے بی ایس ایف جوان جس ہمت و حوصلے سے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ وطن کے لئے ان کی بے لوث خدمات کی پوری قوم مقروض ہے‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.