ETV Bharat / state

Sc hearing on JK assembly election جموں و کشمیر اسمبلی الیکشن، 6 جولائی کو سپریم کورٹ میں سماعت

author img

By

Published : Jul 4, 2023, 1:59 PM IST

جموں و کشمیر اسمبلی الیکشن، 6جولائی کو سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت
جموں و کشمیر اسمبلی الیکشن، 6جولائی کو سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت

سپریم کورٹ میں گیارہ جولائی کو دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف دائر کی گئی عرضی کی سماعت ہوگی جبکہ پینتھرس پارٹی کی جانب سے دائر عرضی، جس میں جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرائے جانے کی درخواست کی گئی ہے، کی سماعت چھ جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔ Jammu and Kashmir assembly election supreme court to hear petition

جموں: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے متعلق دائر کی گئی عرضی پر سپریم کورٹ میں 6 جولائی کو سماعت ہوگی۔ یہ جانکاری پینتھرس پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایڈوکیٹ ہرش دیو سنگھ نے فراہم کی ہے۔ ہرش دیو سنگھ نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں انہوں نے جموں و کشمیر میں جمہوری نظام کو بحال کرنے کے لیے انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔

ہرش دیو نے کہا کہ سپریم کورٹ رجسٹری کی فہرست کے مطابق سپریم کورٹ کی بینچ چیف جسٹس کی نگرانی میں کیس کی سماعت کرے گی۔ ہرش دیو نے کہا کہ ’’الیکشن کمیشن نے ریاست میں انتخابات کے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور ہوئے۔ عوام کو زیادہ دیر تک جمہوری حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، جموں و کشمیر میں منتخب حکومت کا ہونا ضروری ہے۔‘‘ یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں آخری مرتبہ سنہ 2014میں اسمبلی الیکشن منعقد ہوئے تھے اور سنہ 2018میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے پی ڈی پی سے حمایت واپس لی تھی جس کے بعد گورنر یا صدر راج کا نفاذ عمل میں لایا گیا اور اگست 2019میں دفعہ 370کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام خطوں میں منقسم کیے جانے کے بعد یہاں لیفٹیننٹ گورنر کو تعینات کیا گیا۔ گرچہ لوک سبھا اور اربن لوکل باڈیز الیکشن منعقد ہوئے تاہم اسمبلی الیکشن کے حوالہ سے بی جے پی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی خاص اعلان بھی سامنے نہیں آ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: Article 370 Hearing In SC دفعہ 370 پر سپریم کورٹ میں سماعت کے فیصلہ کا خیر مقدم

قابل ذکر ہے کہ کشمیری مین اسٹریم سیاسی جماعتیں کافی خوش نظر آ رہی ہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے 11 جولائی کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف درخواستوں کی سماعت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہاں کی سیاسی جماعتوں کو اس سماعت کے آغاز سے کافی توقعات وابستہ ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کی پانچ ججوں کی بنچ اس معاملے کی سماعت شروع کرے گی۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ اس لمحے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جب آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف دائر درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کی بنچ کے قیام کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے۔ مجھے امید ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ انصاف ہوگا۔ ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہئے کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 370 پر پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ اسے جموں و کشمیر کی آئین ساز اسمبلی کی سفارش پر ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: shah faesal on article 370 : دفعہ 370اب محض ایک تاریخ، شاہ فیصل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.