ETV Bharat / state

Child laborers will be sent to school انتظامیہ اب بچہ مزدوروں اور بھیک مانگنے والے بچوں کو اسکول بھیجے گی

author img

By

Published : May 28, 2023, 9:04 AM IST

بھیک مانگنے والے بچے  اسکو جائیں گے
بھیک مانگنے والے بچے اسکو جائیں گے

جموں و کشمیر میں محکمہ سماجی بہبود نے بھکاری بچوں سمیت اسٹریٹ چلڈرن کو بھیک مانگنے سے بچانے اور تعلیم کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ ٹاسک فورس کے ذریعہ ان غریب بچوں کو آنگن واڑی مراکز اور بازآباد کاری مراکز میں رکھا جائے گا۔

بھیک مانگنے والے بچے اسکو جائیں گے

جموں: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے محکمہ سماجی بہبود کے ساتھ مل کر ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ اس ٹاکس فورس کے ذرعیہ جموں و کشمیر کی سڑکوں پر بھیک مانگنے والے بچوں کو بچایا جائے گا۔جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میں تمام اسٹریٹ چلڈرن کی شناخت کرنے اور انہیں بچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ نے ڈسٹرپٹ ٹاسک فورس قائم کرکے اسٹریٹ چلڈرن کا ایک جامع ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرمائی دارالحکومت جموں ضلع میں بچوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر بھیک مانگتی نظر آتی ہے۔ یہ اکثر ،وئر ہاوس ، پانامہ چوک، وکرم چوک ، چیول چوک بس اسٹینڈ کے قریب نظر آتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں، ڈھابوں اور دیگر دکانوں پر بڑی تعداد میں بچے چائلڈ لیبر کرتے نظر آتے ہیں۔ اب ایسے بچوں کو اسکول بھیج کر تعلیم کے مرکزی دھارے سے جوڑا جائے گا۔ چائلڈ پروٹیکشن افسر آرتی چوھدری جو کہ اس خصوصی ٹاسک فورس ٹیم کے ساتھ جموں کی سڑکوں پر اس آپریشن کی سربراہی کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن محکمہ کے ذریعہ بچوں کے کنبہ کے افراد کی بھی کونسلنگ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ڈرائیور بھیک مانگنے پر مجبور کیوں؟
انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنا اور نابالغ بچوں سے مزدوری کرنا جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ مہم کے ذریعے بچوں کو اسکول بھیجنا، ان کے اکاؤنٹ کھولنا، چائلڈ سروس اسکیم کے تحت ان کا اندراج کرنا اور انہیں تعلیم سے جوڑنا چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا کام ہوگا۔ خصوصی ٹاسک فورس ٹیم سروے کر رہی ہے، بھیک مانگتے والے تمام بچوں کو اسکول میں داخل کرایا جائے گا۔ ایسے بچوں کے بارے میں معلومات دفتر میں دی جا سکتی ہیں۔ بچوں کے والدین کی کونسلنگ کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.