ETV Bharat / state

J&K High Court On Illegal Immigrants: غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Apr 6, 2022, 6:27 PM IST

جموں و کشمیر لداخ ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے جموں و کشمیر کے ہوم سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ چھ ہفتوں کے اندر جموں وکشمیر میں مقیم روہنگیا اور بنگلہ دیشی افراد کی شناخت کرکے ان کی فہرست تیار کریں۔ J&K High Court On Illegal Immigrants

j-and-k-high-court-directs-government-to-identify-illegal-immigrants-from-myanmar-and-bangladesh
غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت

جموں: جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے جموں و کشمیر کے ہوم سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ چھ ہفتوں کے اندر مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مقیم روہنگیا اور بنگلہ دیش باشندوں کی شناخت کرکے ان کی فہرست تیار کریں۔ J&K High Court On Illegal Immigrants. جموں وکشمیر لداخ ہائی کورٹ میں میانمار اور بنگلہ دیش سے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے لیے عدالتی احکامات کی خاطر ایک پی آئی ایل جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ پی آئی ایل کی سماعت آج جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے کی۔

j-and-k-high-court-directs-government-to-identify-illegal-immigrants-from-myanmar-and-bangladesh
غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیں:

اسی دوران عرضی گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینیئر ایڈوکیٹ سنیل سیٹھی نے کہا کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ ڈویژن بنچ جس کی سربراہی چیف جسٹس پنکج مٹھل اور جسٹس موکش کھجوریا کاظمی کر رہے ہیں نے ہوم سیکرٹری کو 6 ہفتوں میں غیر قانونی تارکین وطن کی فہرست پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سیٹھی نے کہا کہ پی آئی ایل اس لیے دائر کی گئی تھی کہ جو لوگ جموں و کشمیر جیسے حساس علاقے میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں انہیں ملک بدر کیا جائے۔

j-and-k-high-court-directs-government-to-identify-illegal-immigrants-from-myanmar-and-bangladesh
غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت

مزید پڑھیں:

ہم آپ کو بتادیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ برس تقربیاً 200 روہنگیا مسلمانوں کو کٹھوعہ ہولڈنگ سینٹر میں حراست میں لیا جب وہ جموں کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.