ETV Bharat / state

Sidhra jammu Gunfight سدھرا انکاؤنٹر میں چار جنگجو ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 9:24 PM IST

جموں پولیس کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے کہا کہ جموں سدھیرا میں عسکریت پسندوں کی جانب سے استعمال میں لائی گئی ٹرک کا نمبر پلیٹ جعلی پایا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرک کے انجن اور چیسس نمبر میں بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اس لہے پولیس فرانزک ٹیموں کی مدد لی رہی ہے۔Fake number plate of Truck carrying Militants

Huge quantity of arms and ammunition recovered from truck in Sidhra's jammu
سدھرا انکاؤنٹر، چار جنگجو ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

جموں: جموں کے سدھرا علاقے میں بدھ کی صبح سکیورٹی فورسز اور عسکریت ہپسندوں کے مابین تصادم آرائی کے دوران چار عدم شناخت جنگجو مارے گئے۔ مارے گئے عسکریت پسندوں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں کے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں اس انکاؤنٹر کے متعلق ایک اپ ڈیٹ میں کہا گیا کہ جموں کے سدھرا علاقے میں چار عسکریت پسند مارے گئے۔Sidhra jammu Gunfight

ٹویٹ کے مطابق مہلوکین کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا جس میں 7 اے کے 47 رائفلیں، ایک ایم فور رائفل اور تین پستول شامل ہیں۔Huge quantity of arms and ammunition Recovered
ٹویٹ میں کہا گیا کہ ٹرک مالک کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے اور یہ ٹرک جموں سے سرینگر جا رہی تھی۔ذرائع کے مطابق جائے واردات پر تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

وہیں جموں پولیس کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے کہا کہ جموں سدھیرا میں عسکریت پسندوں کی جانب سے استعمال میں لائی گئی ٹرک کا نمبر پلیٹ جعلی پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرک کے انجن اور چیسس نمبر میں بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اس لہے پولیس فرانزک ٹیموں کی مدد لی رہی ہے۔۔Fake number plate of Truck carrying Militants

انہوں نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا ااور اسے پکڑنے اور ٹرک کے مالک کی شناخت کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ بس سٹینڈز، ریلوے سٹیشنوں اور بازاروں کی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ تمام چوکیوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مکیش سنگھ نے کہا کہ "عسکریت پسندوں کی نقل و حمل کے پیچھے گروہ کی نشاندہی کرنے اور (جموں خطے میں) عسکریت پسندوں کے اوور گراؤنڈ ورکرز (او جی ڈبلیو) کے حمایتی ڈھانچے کی شناخت کے لیے دیگر سائنسی اور الیکٹرانک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

بتادیں کہ جموں صوبے کے سدھرا علاقے میں بدھ کی صبح ایک ٹرک کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا جس دوران مستعد اہلکاروں نے ٹرک کو روک کر ڈرائیور کو نیچے اُتارا تاہم ڈرائیور سکیورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔Encounter In Jammu sidhra

سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوں ہی ٹرک کی تلاشی لینا چاہی تو اُس میں موجود عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی چنانچہ مستعد اہلکاروں نے جوابی کارروائی شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان ایک گھنٹے تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے بیچ ٹرک سے آگ کے شعلے بھڑک اُٹھے۔ دونوں جانب سے گولہ بارود اور گولیوں کے تبادلہ میں چار عدم شناخت عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ Gunfight Breaks Out in Sidhra Jammu

مزید پڑھیں: Gunfight Breaks Out in Sidhra Jammu جموں کے سدرہ علاقہ میں تصادم، چار عسکریت پسند ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.