ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات میں عوام کی شرکت حوصلہ افزاء: منوج سنہا

author img

By

Published : Dec 20, 2020, 10:11 AM IST

Updated : Dec 20, 2020, 7:08 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'میں نے ڈی ڈی سی انتخابات کے شفاف انعقاد کے لئے تمام آن ڈیوٹی افسران / عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سب سے بڑھ کر، میں جموں و کشمیر کے عوام کو اس طرح کے جوش و ولولہ کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے پر شکریہ اور مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے انتخابات کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانا۔'

ڈی ڈی سی انتخابات میں عوام کی شرکت حوصلہ افزاء
ڈی ڈی سی انتخابات میں عوام کی شرکت حوصلہ افزاء

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے ووٹرز اور انتخابی مشینری کو پہلے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'جموں وکشمیر میں پنچایتی راج سسٹم کے 3 درجے کو مضبوط بناتے ہوئے، ڈی ڈی سی انتخابات پہلی بار مرکزی علاقہ میں منعقد ہوئے اور ڈی ڈی سی انتخابات میں عوام کی شمولیت انتہائی حوصلہ افزا رہی۔'

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

انہوں نے مزید کہا کہ 'جموں و کشمیر کے نوجوانوں اور پہلی بار رائے دہندگان نے نئے اور بہتر کو ووٹ دیا۔ یونین ٹیرٹری کے پولنگ اسٹیشنوں میں پُرجوش ووٹرز کی لمبی قطاریں نظر آئیں اور لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے آئے، روایتی طور پر کم فیصد والے علاقوں میں بھی ووٹروں کی تعداد میں پہلے سے ہونے والے پارلیمانی اور پنچایت انتخابات کے مقابلے میں کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو خود ہی جموں و کشمیر کے عوام کا جمہوری عمل میں اعتماد کا ثبوت ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں نے ڈی ڈی سی انتخابات کے شفاف انعقاد کے لئے تمام آن ڈیوٹی افسران / عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سب سے بڑھ کر، میں جموں و کشمیر کے عوام کو اس طرح کے جوش و ولولہ کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے پر شکریہ اور مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے انتخابات کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانا۔'

ایل جی نے کہا کہ 'میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم خلوص دل سے سب کی بہتری کے لئے کام کریں گے اور جموں و کشمیر بغیر کسی تفریق کے امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔'

Last Updated :Dec 20, 2020, 7:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.