ETV Bharat / state

'جی ایم سی ہسپتال بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام'

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 3:47 PM IST

دیویندر سنگھ رانا نے کہا کہ لوگ کورونا ٹیسٹ کرانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ ہسپتال میں کورنٹائن و دیگر سہولیات ٹھیک نہیں ہیں۔

'جی ایم سی ہسپتال بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام'
'جی ایم سی ہسپتال بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام'

نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں لوگوں کو بینادی طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوا ہے لہٰذا لوگوں کا وہاں جانا ہی بے کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں میں کورونا کے کیسز میں روز افزوں درج ہو رہے اضافے کی وجہ سے میڈیکل ایمرجنسی پیدا ہوئی ہے۔

موصوف نے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں کے بارے میں کہا: 'گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں کی انتظامیہ لوگوں کو بنیادی طبی سہولیات فراہم نہیں کر پا رہی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ لوگوں کا وہاں جانا ہی بے کار ہے'۔

انہوں نے کہا کہ حکام کے دوروں اور میٹنگوں کے باوجود بھی ہسپتال میں آکسیجن اور وینٹی لیٹرس نہیں ہیں۔

رانا نے کہا کہ ہسپتال کے صرف دورے کرنے سے کچھ بھی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا: 'ہسپتال کے صرف دورے کرنے سے کچھ بھی نہیں ہوگا، یہ سب نمائش ہے، یہاں میڈیکل ایمرجنسی پیدا ہوئی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو دور کیا جائے'۔

موصوف نے کہا کہ لوگ کورونا ٹیسٹ کرانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ ہسپتال میں کورنٹائن و دیگر سہولیات ٹھیک نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سہولیات بہم پہنچانے کے بجائے انتظامیہ انکوائری کر رہی ہے اس وقت جنگ لگی ہوئی ہے لہٰذا کتاب لکھنے کی نہیں بلکہ میدان میں لڑنے کی ضرورت ہے۔

رانا نے کہا کہ لوگ یہ بھی شکایات کر رہے ہیں کہ کورونا کے نام پر کچھ بڑا ہورہا ہے۔۔

انہوں نے یونین ٹریٹری انتظامیہ اور مرکزی سرکار سے اس سلسلے میں فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی تاکہ لوگوں کی پریشانی کو دور کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.