ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں کا بیسواں جتھا جموں سے روانہ

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 12:52 PM IST

Updated : Jul 22, 2023, 1:27 PM IST

امرناتھ یاتریوں کا بیسواں جھتا جموں سے روانہ
امرناتھ یاتریوں کا بیسواں جھتا جموں سے روانہ

یکم جولائی سے شروع ہوئی امرناتھ یاترا خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 3 ہزار 4 سو 72 یاتری امرنا تھ یاترا کے لیے کشمیر روانہ ہوئے۔ 20th Group of Amarnath yatris leave from Jammu

امرناتھ یاتریوں کا بیسواں جتھا جموں سے روانہ

جموں: جموں کے بھگوتی نگر بیس کمیپ سے شری امرناتھ یاتریوں کا ایک اور جتھا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 3 ہزار 4 سو 72 یاتری شری امرنا تھ جی یاترا کے لئے کشمیر روانہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 132 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 93 گاڑیوں میں 2 ہزار 5 سو 15 یاتری روانہ ہوئے جن میں 2042 مرد، 395 خواتین، 12 بچے، 63 سادھو اور 3 سادھویں شامل تھیں۔

بالتل بیس کیمپ کے لئے 39 گاڑیوں میں 9 سو 57 یاتری روانہ ہوئے جن میں 689 مرد اور 268 خواتین شامل تھے۔ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے لئے اب تک زائد از 3 لاکھ یاتریوں نے پوتر گپھا کا درشن کیا ہے۔ 62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ جموں وکشمیر حکومت اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔ واضح رہے کہ 21 جولائی کو بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں سے 4 ہزار 6 سو 75 یاتریوں پر مشتمل 19 واں قافلہ کشمیر کی اور روانہ ہوا تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، قریب دو لاکھ یاتریوں نے امرناتھ گپھا میں پوتر شیو لنگم کے درشن کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں کا 19 واں قافلہ جموں سے روانہ

یو این آئی

Last Updated :Jul 22, 2023, 1:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.