ETV Bharat / state

Perfume IED recovered in Jammu جموں میں پہلی مرتبہ ’پرفیوم آئی ای ڈی‘ برآمد، ڈی جی پی

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 3:06 PM IST

جمو پولیس نے نروال دھماکوں میں ملوث ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ’’پرفیوم آئی ای ڈی‘‘ ضبط کر لی ہے۔ Narwal Blast Accused Arrested

DG
dig

جموں: جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے جموں میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ’’پرفیوم آئی ای ڈی‘‘ کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا۔ دلباغ سنگھ کہا: ’’یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا موقع ہے جب جموں و کشمیر پولیس نے پرفیوم آئی ای ڈی (پرفیوم یا عطر میں چھپایا گیا دھماکہ خیز مواد) کو ضبط کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنائے جانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس اس حوالہ سے مزید تفتیش اور جانکاری حاصل کرنے میں جٹ گئی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس سربراہ نے کہا کہ پرفیو آئی ای ڈی ضبط کرنے سے ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیا گیا۔ ان باتوں کا اظہار ڈی جی پی دلباغ نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ قبل ازیں پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی پی نے جموں کے نروال علاقے میں 21جنوری ہوئے دوہرے ہوئے بم دھماکوں میں ملوث عارف نامی ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ حراست میں لیے گئے عسکرت پسند، عارف، کے روابط پاکستانی ہینڈرلز کے ساتھ ہیں اور قاسم نامی ایک دہشت گرد، جو لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہے، کی جانب سے اسے گزشتہ برس دسمبر میں ڈرون کے ذریعے آئی ای ڈی (دھماکہ خیز مواد) پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں: DGP on Narwal Blast: نروال، جموں بم دھماکوں میں ملوث عسکریت پسند گرفتار، ڈی جی پی

واضح رہے کہ جموں کے نروال علاقے میں 21جنوری کو دو بم دھماکوں میں کم از کم نو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.