ETV Bharat / state

Gunfight Breaks Out in Sidhra  Jammu جموں کے سدرہ علاقہ میں تصادم، چار عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 8:14 AM IST

Updated : Dec 28, 2022, 2:37 PM IST

جموں کے سدرہ علاقہ میں سکیورٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی ہوئی ہے۔ دونوں جانب سے گولہ بارود اور گولیوں کے تبادلہ میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ Gunfight Breaks Out in Sidhra Jammu

Gunfight Breaks Out in Jammu's Sidrah
Gunfight Breaks Out in Jammu's Sidrah

جموں کے سدرہ علاقہ میں تصادم، چار عسکریت پسند ہلاک

جموں: جموں کے سدرہ علاقے میں بدھ کی صبح سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مختصر تصادم میں چار نامعلوم عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایا کہ ٹرک کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق جموں صوبے کے سدھرا علاقے میں بدھ کی صبح ایک ٹرک کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا اس دوران مستعد اہلکاروں نے ٹرک کو روک کر ڈرائیور کو نیچے اُتارا تاہم ڈرائیور سکیورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوں ہی ٹرک کی تلاشی لینا چاہی تو اُس میں موجود عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ چنانچہ مستعد اہلکاروں نے جوابی کارروائی شروع کی اور ایک گھنٹے تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے بیچ ٹرک سے آگ کے شعلے بھڑک اُٹھے۔ Encounter Breaks out in Sidhra area of Jammu, 2 Militants Trapped

معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز ٹرک سے چار نامعلوم عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کیں جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مفرور ٹرک ڈرائیور کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی۔ دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 26 جنوری کے پیش نظر جموں بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح ہائی وے پر تعینات اہلکاروں نے ایک مشکوک ٹرک کو دیکھا جس کے بعد حفاظتی عملے نے ٹرک کا پیچھا کیا۔ انہوں نے بتایا سدرہ کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے ٹرک کو روک کر اُس میں سوار ڈرائیور کو نیچے اُتارا لیکن ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اے ڈی جی پی نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ٹرک کی تلاشی لینا چاہی تو اسی اثنا میں اُس میں موجود عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی دستہ نے بھی جوابی کارروائی شروع کی اور ایک گھنٹے تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا اس دوران عسکریت پسندوں نے بے تحاشہ گرینیڈس کا استعمال کیا۔

اُن کے مطابق تصادم کی جگہ چار عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک عسکریت پسندوں کس تنظیم کے ساتھ وابستہ ہے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفرور ڈرائیور کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی اور جموں صوبے کے سبھی پولیس اسٹیشنوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ اے ڈی جی پی کے مطابق ٹرک کی تلاشی کے بعد ہی مزید جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔

Last Updated : Dec 28, 2022, 2:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.