ETV Bharat / state

جموں کے ستواری میں ڈرون کی موجودگی کا دعویٰ

author img

By

Published : Jul 21, 2021, 12:56 PM IST

جموں میں گزشتہ کئی دنوں سے ڈرون کی سرگرمیاں دیکھی جارہی ہیں۔ جبکہ راجوری ضلع میں دراندزی کی بھی کئی کوششیں کی گئی ہیں، جس دوران عسکریت پسندوں اور فوج کے مابین گولہ باری بھی ہوئی تھی۔

جموں کے ستواری میں ڈرون کی موجودگی کا دعویٰ
جموں کے ستواری میں ڈرون کی موجودگی کا دعویٰ

جموں شہر کے ستواری علاقہ میں ایک مرتبہ پھر سے ڈرون دیکھنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بدھ کو ایک مرتبہ پھر سے ستواری علاقہ میں نصب کردہ انٹی ڈرون سسٹم نے علاقہ میں ڈرون کو ٹریس کیا ہے۔

اس سے قبل 16 جولائی کو بھی علاقہ میں ڈرون دیکھنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ڈرون کا پتہ لگانے کےلئے اینٹی ڈرون سسٹم نصب کیا گیا ہے جس کی وجہ سے غیر قانونی سرگرمیوں کا آسانی سے پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این ایس جی ریڈار نے 13 جولائی کو ڈرون کی نقل و حرکت 'ڈیٹکٹ' کی تھی

غور طلب ہے کہ جموں میں گزشتہ کئی دنوں سے ڈرون کی سرگرمیاں دیکھی جارہی ہیں۔ جبکہ راجوری ضلع میں دراندزی کی بھی کئی کوششیں کی گئی ہیں، جس دوران عسکریت پسندوں اور فوج کے مابین گولہ باری بھی ہوئی تھی۔

لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں کے ساتھ ساتھ فوجی تنصیبات کے نزدیک علاقوں میں سیکیورٹی نظام کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.