ETV Bharat / state

Jal Shakti Casual Labourers Protest: جموں میں عارضی ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 12, 2022, 7:15 PM IST

جموں میں محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین احتجاج کے دوران کہا کہ 'اگر حکومت نے جلد از جلد ان کے مسائل حل نہیں کئے تو سبھی اضلاع سے ملازمین کو طلب کرکے جموں شہر میں دھرنا دیا جائے گا اور اس دوران پانی کی سپلائی بھی روک دی جائے گی۔

Jal Shakti Casual Labourers Protest: جموں میں عارضی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
Jal Shakti Casual Labourers Protest: جموں میں عارضی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

جموں: محکمہ جل شکتی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے تنخواہوں کی واگزاری اور نوکریوں کی مستقلی کے مطالبے پر احتجاج کیا۔ Jal Shakti Casual Labourers Protest in jammuمظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود بھی اُن کے جائز مسائل کو حل کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہیں۔ منگل کے روز بی سی روڑ، جموں میں عارضی ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے تنخواہوں کی واگزاری اور نوکریوں کی مستقلی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اُنہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اُن کے سبھی جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا لیکن ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود حکومت نے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ Casual Labourers Protest in jammu demand Release of pending wagesعارضی ملازمین نے انتباہ کیا کہ اگر سرکار نے جلد ازجلد اُن کے مسائل حل نہیں کئے تو سبھی اضلاع سے ملازمین کو طلب کرکے جموں شہر میں دھرنا دیا جائے گا جس دوران پانی کی سپلائی بھی روک دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Jal Shakti Employees Protest in Doda: ڈوڈہ میں جل شکتی کے ملازمین کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.