ETV Bharat / state

اترکاشی سرنگ میں پھنسے مزدوروں کے لیے جموں میں ہون

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 6:48 PM IST

اترکاشی سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو بحفاظت باہر نکالے جانے کے لئے جہاں جنگی بنیادوں پر بچاؤ کارروائی جاری ہے وہیں ملک بھر میں مزدوروں کی سلامتی کے لیے دعائیں مجالس، ہون اور یگیہ کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔Hawan for Trapped laborer

اترکاشی سرنگ میں پھنسے مزدوروں کے لیے جموں میں ہون
اترکاشی سرنگ میں پھنسے مزدوروں کے لیے جموں میں ہون

اترکاشی سرنگ میں پھنسے مزدوروں کے لیے جموں میں ہون

جموں (جموں کشمیر) : اترکاشی، اتراکھنڈ میں سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کی جان بچانے کے لئے جہاں ریاستی و مرکزی حکومت کی جانب سے لگاتار کوششیں کی جا رہی ہیں وہیں ملک بھر میں ان مزدوروں کی بحفاظت گھر واپسی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔ یونین ٹیریٹری کے سرمائی دارالحکومت جموں میں بھی منگل کو بجرنگ دل نے سرنگ میں پھنسے مزدوروں کی بحفاظت گھر واپسی کے لیے ہون، یگیہ کا اہتمام کیا۔

جموں میں منعقد کیے گئے ہون، یگیہ میں بجرنگ دل سے وابستہ کارکنان نے شرکت کی اور مزدوروں کی سرنگ سے بحفاظت واپسی کے لیے خصوصی دعائیں کی۔ ہون میں شرکت کرنے والے کارکنان نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا: ’’بحران کی اس گھڑی میں پورا ملک ان لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہم پر امید ہے کہ جلد ہی ان سب کو بحفاظت باہر نکال لیا جائے گا۔‘‘

مزید پڑھیں: پہلی ترجیح سرنگ میں پھنسے لوگوں کو محفوظ طریقے سے نکالنا: وزیر اعلیٰ دھامی

یاد رہے کہ ریاست اتراکھنڈ کے اترکاشی علاقے میں یمونوتری قومی شاہراہ پر سلکیارا اور ڈنڈالگاؤں کے درمیان ٹنل دھنس جانے کے نتیجے میں کام کر رہے مزدور پھنس گئے تھے۔ یہ حادثہ 13نومبر کو پیش آیا۔ حادثہ رونما ہونے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور اب تک، حکام کے مطابق، ٹنل میں پھنسے مزدوروں کو آکسیجن پہنچانے اور ان کی تصاویر حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔ ادھر، وزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے ٹیلی فون پر اس معاملے سے متعلق اب تک چار مرتبہ بات چیت کی ہے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.