ETV Bharat / state

Sehri and Iftar in Jammu جموں کے مرکزی جامع مسجد میں سحری اور افطار کا انتظام

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 8:26 AM IST

جموں کے مرکزی جامع مسجد میں ہر سال کی طرح رواں برس بھی روزہ دارو کے لیے سحری اور افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ایک نوجوان ہلال احمد بیگ نے بتایا کہ 'دور دراز مقامات کے بہت سے طلباء جو تعلیمی مقصد کے لیے شہر خاص جموں کے علاقوں میں مقیم ہیں وہ بھی یہاں افطار کرتے ہیں۔' Free Sehri and Iftar in Jammu Jama Masjid

جموں کے مرکزی جامع مسجد میں سحری اور افطار کا انتظام
جموں کے مرکزی جامع مسجد میں سحری اور افطار کا انتظام

جموں کے مرکزی جامع مسجد میں سحری اور افطار کا انتظام

جموں: رمضان کے مہینے میں خصوصی عبادت کے علاوہ سحری اور افطاری کا بھی زور شور سے اہتمام کیا جاتا ہے۔ جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کی مرکزی جامع مَسجِد میں ہر سال کی طرح رواں برس بھی روزہ دارو کے لئے سحری اور افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جموں تلاب کھٹینکاں مرکزی جامع مسجد میں چند نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پر رمضان المبارک کے متبرک مہینے میں مفت سحری اور افطار کا انتظام لوگوں کے لئے کیا گیا ہے۔ تلاب کھٹینکاں جامع مسجد کے اندر ہی یہ نوجوان کھانا پکاتے ہیں اور پھر لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ ایک نوجوان ہلال احمد بیگ نے بتایا کہ رمضان کے مہینے میں ہم نے خود کی مدد سے یہ پہل شروع کی ہیں جہاں کوئی بھی شخص مفت سحری و افطار کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sehri and iftaar Meals Outside Hospital ایک روزہ دار نے صیام میں تیمارداروں تک کھانا پہنچانے کی تحریک دی

ہلال احمد بیگ نے بتایا کہ 'پورے ماہ کے دوران باقاعدگی کے ساتھ ہر روز دسترخوان یہاں پر سجتا ہے اور یہ روایت ہر برس دیکھنے کو ملتی ہے۔ جہاں کجھور، چٹپٹی دال، شامی کباب، قلمی بڑے، پالک کے پتے، دہی کے پھلکے، پھلوں کی چاٹ، شربت کے کٹورے وغیرہ کھانے کے لئے دستیاب ہوتا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا دور دراز مقامات کے بہت سے طلباء جو تعلیمی مقصد کے لیے شہر خاص جموں کے علاقوں میں مقیم ہیں، وہ بھی یہاں افطار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صبح سے ہی افطار کی تیاری کے لیے 4 رضاکاروں کو وقف کیا ہے، تاہم عصر کی نماز کے بعد مزید 6 رضاکار اس کو ایک مقررہ مدت میں کامیاب بنانے کے لیے تیاریوں میں شامل ہو جاتے ہیں۔ خاص طور پر رمضان کے مقدس مہینے میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.