ETV Bharat / state

راجوری اور اکھنور میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 7:58 PM IST

Arms ammunition Recovered سکیورٹی فورسز نے راجوری اور اکھنور علاقہ میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔

arms-and-ammunition-recovered-in-akhnoor
راجوری اور اکھنور میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

راجوری اور اکھنور میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

جموں: جموں وکشمیر کے راجوری اور اکھنور علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز جموں وکشمیر پولیس ، سی آر پی ایف اور فوج نے راجوری کے تھانہ منڈی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ ملیٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایک پستول ، میگزین ، ہینڈ گرینیڈس اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا گیا۔ان کے مطابق پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔


دریں اثنا ہفتے کے روز اکھنور کے کاچرالہ گاوں میں کھدائی کے دوران سکیورٹی فروسز نے 13 بارودی شیل،195ایل ایم جی راؤنڈ برآمد کئے گئے۔ بعد میں ان تمام ہتھیاروں کو بم ڈسپوزل ٹیم نے ناکارہ بنا دیا۔


مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ اس سے قبل سکیورٹی فورسز نے نوشہرہ کے پٹراری راجل کوٹ جنگل علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔سکیورٹی فورسز نے اس دوران سفید کپڑے میں لپٹا ہوا ایک پستول، 9 ایم ایم پستول کی 8 کارٹرج اور کچھ قابل اعتراض مواد برآمد کیا۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.