ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 امسال امرناتھ یاترا 60 دنوں کی ہوگی، رپورٹ

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 5:09 PM IST

رپورٹ کے مطابق امسال امرناتھ یاترا ساٹھ دنوں کی ہوگی اور یاترا کا آغاز عارضی تاریخ 20 یا 27 جون سے متوقع ہے۔

امرناتھ یاترا
امرناتھ یاترا

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ روز راج بھون جموں میں شری امرناتھ شرائن بورڈ کی 44 ویں میٹنگ کی صدارت کی۔اس حوالے سے گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں سالانہ یاترا کے آغاز اور کل مدت کا ذکر نہیں کیا گیا۔

تاہم حکام کے مطابق امرناتھ یاترا کے آغاز کے لیے 20 جون اور 27 جون کو بات چیت کی گئی۔ چونکہ یاترا کا اختتام 30 اگست یعنی رکشا بندھن کے موقعے پر ہوتا ہے، اس لیے یاترا 27 جون کو شروع ہو سکتی ہے یا اس کے چند دن بعد ہوسکتی ہے۔

میٹنگ میں شرائن بورڈ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سینیئر افسران نے شرکت کی ۔میٹنگ میں جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ڈاکٹر مہتا نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ اپریل مہینے میں ہی ضروری ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ سے متعلق دیگر طریقہ کار کو مکمل کریں۔

انہوں نے بی آر او کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپریل کے آخر سے پہلے ہی چندن واڑی اور بالتل سڑک سے برف ہٹانے کا کام مکمل کریں تاکہ دیگر محکمہ جات اپنی سرگرمیاں آسانی سے انجام دے سکیں۔

مزید پڑھیں:Shri Amarnathji Shrine Board منوج سنہا نے امرناتھ شرائن بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

واضح رہے کہ سنہ 2019میں دفعہ 370کی منسوخی سے قبل امرناتھ یاترا کو وسط میں ہی روک دیا گیا تھا اور 2020اور 2021میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران یاترا کو معطل کر دیا گیا تھا۔ قریب تین سال کے وقفہ کے بعد گزشتہ برس یعنی 2022میں حکومت نے یاترا کے دوران آٹھ سے دس لاکھ یاتریوں کی آمد کی توقع کی تھی تاہم حکومتی اعداد و شمار کے برعکس اس سے کئی گنا کم یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کیے تھے۔ علاوہ ازیں بالتل علاقے میں گزشتہ برس بادل پھٹنے کے سبب پیدا ہوئی سیلابی صورتحال کی وجہ سے کئی یاتری، خدمت گزار ہلاک ہو گئے تھے۔

سنہ 2022 میں43 دنوں میں 3 لاکھ 65 ہزار عقیدت مندوں نے شیولنگم کے درشن کیے۔ وہیں سنہ 2019 میں صرف 32 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا میں 3 لاکھ 42 ہزار 83 عقیدت مندوں نے گُپھا کے درشن کیے تھے، جب کہ سنہ 2018 میں 2 لاکھ 85 ہزار 6 افراد اور 2017 میں 2 لاکھ 60 ہزار 3 افراد نے گُپھا کے درشن کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2022: اس سال کی امرناتھ یاترا کا تجربہ سبق آموز ہو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.