ETV Bharat / state

amarnath yatra 2023: چھ ہزار یاتریوں کا ایک اور قافلہ جموں سے روانہ

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 1:58 PM IST

چھ ہزار یاتریوں کا ایک اور قافلہ جموں سے روانہ
چھ ہزار یاتریوں کا ایک اور قافلہ جموں سے روانہ

چھ ہزار سے زائد یاتریوں کا پندرہواں جھتا بھگوتی نگر بیس کیمپ سے سخت سیکورٹی حصار میں جموں سے کشمیر کی جانب روانہ ہوا۔

جموں: امرناتھ یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا ایک اور قافلہ ’’بم بم بھولے‘‘ کے نعروں کے بیچ کشمیر کی طرف روانہ ہونے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار 2 سو 16 یاتریوں پر مشتمل امرناتھ یاتریوں کا پندرہواں جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ یاتریوں کا یہ جھتا 225 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ گاندربل کے بالتل اور اننت ناگ کے ننون، پہلگام بیس کمیپوں کے لیے روانہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بالتل بیس کیمپ کے لئے 3 ہزار 52 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1 ہزار 8 سو 18 مرد، 1 ہزار 2 سو 24 خواتین اور 10 بچے شامل تھے۔ جبکہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 3 ہزار 1 سو 64 یاتری روانہ ہوئے جن میں 2 ہزار 3 سو 86 مرد، 6 سو 47 خواتین، 6 بچے، 78 سادھو اور 21 سادھویں شامل تھیں۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 اننت ناگ میں پتھروں کی زد میں آنے سے خاتون یاتری کی موت

یاد رہے کہ یکم جولائی سے شروع ہوئی امرناتھ یاترا کے دوران، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اب تک زائد از2 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کئے ہیں۔ اور 62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام ہوگی۔ یاترا کے لیے جہاں سیکورتی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں وہیں یاتریوں کی سہولت کے لئے فقید المثال انتظامات کیے گئے ہیں۔ یاتری نواس، ہوٹلز، ٹینٹس سمیت جگہ جگہ لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.