ETV Bharat / state

Amarnath yatra 2023: 1181 یاتریوں پر مشتمل ایک اور جھتا جموں سے روانہ

author img

By

Published : Aug 4, 2023, 2:56 PM IST

Amarnath yatra 2023: 1181 یاتریوں پر مشتمل ایک اور جھتا جموں سے روانہ
Amarnath yatra 2023: 1181 یاتریوں پر مشتمل ایک اور جھتا جموں سے روانہ

جموں کے بھگوتی نگرے سے جمعہ کو ننہ ون پہلگام کے لیے 706جبکہ بال تل بیس کے لیے 475 یاتری روانہ ہوئے۔

جموں (جموں و کشمیر) : امرناتھ یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ’’بم بم بولے‘‘ اور ’’ہر ہر مہادیو‘‘ نعروں کے بیچ امرناتھ یاتریوں کا کشمیر روانہ ہونے کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعہ کی صبح 1181 یاتریوں پر مشتمل 33 واں جھتا سخت سیکورٹی حصار میں وادی کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

ذرائع نے کہا کہ جمعہ کو روانہ ہونے والے یاتری 46 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ننون پہلگام اور وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 24 گاڑیوں میں 706 یاتری روانہ ہوئے جن میں 570 مرد، 95 خواتین، 35 سادھو اور 6 سادھویں شامل تھیں۔ جبکہ بالتل بیس کیمپ کے لئے 22 گاڑیوں میں 475 یاتری روانہ ہوئے جن میں 327 مرد، 138 خواتین اور 10 بچے شامل تھے۔

مزید پڑھیں: Sinha Visits Nunwan Yatri Base Camp سنہا نے پہلگام میں یاترا کے انتظامات کا لیا جائزہ

واضح رہے کہ یکم جولائی سے شروع ہوئی امرناتھ یاترا کے دوران اب تک، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، زائد از سوا چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔ سال گزشتہ کل پونے چار لاکھ کے قریب یاتریوں نے ہی پوتر گھپا میں شیو لنگم کا درشن کیا تھا۔ رواں برس 62 دنوں پر محیط یہ یاتر 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ رواں برس یاتریوں کے لیے سیکورٹی سمیت راحت کے بھی فقید المثال انتظامات کیے گئے ہیں۔ جبکہ جموں سے پوتر گپھا تک جگہ جگہ لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.