ETV Bharat / state

جموں میں آل پارٹی میٹنگ منعقد،اسٹیٹ ہڈ کی بحالی کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 8:39 PM IST

All party Meeting Organised By Shiv Sena in Jammu
جموں میں آل پارٹی میٹنگ منعقد،اسٹیٹ ہڈ کی بحالی کا مطالبہ

All party Meeting In Jammu جموں میں پیر کے روز شیو سینا کی جانب سے آل پارٹی میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں نیشنل پنتھرس پارٹی ، ڈوگرہ سنگھٹن پارٹی اور سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیات نے شرکت کی۔

جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی درارالحکومت جموں میں آل پارٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ مختلف مکتب ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے اشخاص نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران مرکزی سرکار پر زور دیا گیا کہ جلد از جلد ریاستی درجے کو بحال کیا جائے۔
اطلاعات کے مطابق جموں میں پیر کے روز شیو سینا کی جانب سے آل پارٹی میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں نیشنل پنتھرس پارٹی ، ڈوگرہ سنگھٹن پارٹی اور سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیات نے شرکت کی۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران جموں صوبے کو نظر انداز کرنے کا معاملہ چھایا رہا۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ سرکار نے جموں صوبے کو پوری طرح سے پس پشت ڈال دیا ہے، جس وجہ سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
شیو سینا لیڈر نے بتایا کہ جموں کی سیاسی پارٹیوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوسکے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہاکہ میٹنگ کے دوران مرکزی سرکار پر زور دیا گیا کہ اسٹیٹ ہڈ کی بحالی کے ساتھ ساتھ جلد از جلد چناؤ کرائے جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکار کی غلط پالیسیوں کے خلاف اب سڑکوں پر آنا ناگزیر بنتا جا رہا ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.