ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Security Meeting امرناتھ یاترا کیلئے جموں میں اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگ منعقد

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 9:31 PM IST

مرناتھ یاترا سے قبل جموں میں اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگ منعقد
مرناتھ یاترا سے قبل جموں میں اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگ منعقد

اے ڈی جی پی جموں زون مکیش سنگھ نے پونچھ میں فوجی ٹرک پر عسکریت پسندانہ حملے اور سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں سکیورٹی صورحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جموں: یکم جولائی میں شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں خطہ میں سکیورٹی اقدامات اور فوجیوں کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے جمعرات کو جموں میں مختلف سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ واضح رہے امسال سالانہ امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جبکہ یہ یاترا 31 اگست یعنی رکشا بندھن کے موقعہ پر اختتام پزیر ہوگی۔

ADGP jammu held amarnath-yatra-security-review-meeting
مرناتھ یاترا سے قبل جموں میں اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگ منعقد

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) جموں زون مکیش سنگھ نے حال ہی میں پونچھ میں فوجی ٹرک پر عسکریت پسندانہ حملے اور سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔اسں میٹنگ میں سکیورٹی ایجنسوں سمیت انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران نے شرکت کی ۔میٹنگ میں امرناتھ یاترا کے دوران پولیس اور سکیورٹی فورس کی تعیناتی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ کے آغاز میں سی آر پی ایف، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران نے موجودہ سکیورٹی صورتحال اور اس سال یاترا کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر تفصیلی بات چیت کی۔ واضح رہے کہ امرناتھ یاترا کے لیے آن لائن اور آف لائن رجسٹریشن 17 اپریل سے ملک بھر کے نامزد بینکوں کی شاخوں میں شروع ہوئی۔ اس دوران کافی تعداد میں عقیدت مند نے رجسٹریشن کی ہے۔

مزید پڑھیں: Amarnath yatra Registration: امرناتھ یاترا 2023 کیلئے آج سے رجسٹریشن شروع

واضح رہے کہ سطح سمندر سے 12 ہزار756 فیٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.