ETV Bharat / state

AAP Protest In Jammu بی جے پی جموں وکشمیر میں چناؤ ٹال رہی ہے، عام آدمی پارٹی

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 5:12 PM IST

عام آدمی پارٹی نے جمعے کے روز جموں کے نرواچن باؤن کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کو ٹال رہی ہے۔ احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے۔AAP Protest Against ECI In Jammu

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں:عام آدمی پارٹی نے جموں میں الیکشن کمیشن کے خلاف نرواچن باؤن کے احاطے میں احتجاج کیا۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر ہریش دیو نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت لوگوں کو ان کے جمہوری حقوق سے محروم کرنے اور جموں کشمیر میں اپنی پراکسی حکمرانی کو جاری رکھنے کے لیے ایک کے بعد ایک بہانے گھڑ رہی ہے تاکہ انتخابات جموں کشمیر میں منعقد نہ ہو۔AAP Protest Against ECI In Jammu

بی جے پی جموں وکشمیر میں چناؤ ٹال رہی ہے، عام آدمی پارٹی
عام آدمی پارٹی کے سینینر لیڈر ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جمہوری طرز کی حکومت قائم کرنے کے لیے کوئی پہل نہیں جارہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ انتظامیہ اور جموں کشمیر افسران کا استعمال جموں کشمیر میں جمہوریت کو دبانے کے لیے کیا جارہا ہیں جبکہ زیادہ تر یونین ٹیریٹری میں بیرون ریاست سے افسران کو لایا گیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کو ایک مذاق بنا دیا گیا ہے اور سیاسی عمل کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور سیاسی جماعتوں کو بدنام اور حوصلہ شکنی کی گئی ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو دبا دیا گیا ہے۔AAP Slams Bjp

مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti on ECI الیکشن کمیشن بی جے پی کی برانچ بن چکا ہے، محبوبہ

سابق ریاست کے سابق وزیر سنگھ نے کہا کہ ایک منتخب حکومت ہی جموں و کشمیر کو درپیش چیلنجوں سے نمٹ سکتی ہے اور الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ جموں کشمیر میں جلد از جلد انتخابات منعقد کرائے جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.