ETV Bharat / state

بٹہ گنڈ اسپورٹس گروانڈ کی تجدید کاری کی اپیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 3:51 PM IST

Youths Of Batagund Demand Playground ضلع پلوامہ کے ترال کے بٹہ گنڈ میں واقع کھیل کے میدان کو معیاری بنانے کا مقامی باشندوں نے مطالبہ کیا۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اس ضمن میں ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تا کہ نوجوان کھیل کود میں پوری طرح سے مصروف ہو سکے۔

بٹہ گنڈ اسپورٹس گروانڈ کی تجدید کاری کی اپیل
بٹہ گنڈ اسپورٹس گروانڈ کی تجدید کاری کی اپیل

بٹہ گنڈ اسپورٹس گروانڈ کی تجدید کاری کی اپیل

پلوامہ: کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے اگرچہ ایل جی انتظامیہ اقدامات کر رہی ہے۔ جس کے خاطر خواہ نتایج بھی سامنے آرہے ہیں کیونکہ خشک موسمی صورتحال کے سبب وادی کے قرب وجوار میں کرکٹ، والی بال اور دیگر ٹورنامنٹ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔وہیں جنوبی کشمیر کے بٹہ گنڈ میں موجود کھیل کا میدان ترال علاقے میں نوجوانوں کی پہلی پسند بن رہا ہے جہاں ترال علاقے کے دور دراز علاقوں سے ٹیمیں کھیلنے کے لیے آرہی ہیں۔

ضلع پلوامہ کے ترال کے بٹہ گنڈ میں واقع کھیل کے میدان کو معیاری بنانے کا مقامی باشندوں نے مطالبہ کیا۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اس ضمن میں ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تا کہ نوجوان کھیل کود میں پوری طرح سے مصروف ہو سکے۔

مقامی کھلاڑیوں کے بقول ایکطرف سرکار نے ہمیں کھیل کا میدان تعمیر کر کے ہم۔پر احسان تو کیا لیکن اب چند عناصر کھیل سرگرمیوں میں رخنہ ڈال رہے ہیں تاہم۔ہمیں یہ بتایا جاے کہ آخر کئ بار آراضی کی نشاندہی کرنے کے باوجود ہماری مانگ پر غور نہیں کیا جا رہا ہے ۔

جبکہ اسٹیڈیم کی فنسنگ کا کام بھی ادھورا چھوڈا گیا جسکی وجہ سے کھلاڈیوں کو مشکلات کا سامنا رہتا، ہے اور کئ لوگ گاڈیاں سیکھنے کے لیے کھیل کے اس میدان کو استعمال کر رہے ہیں جسکی وجہ سے اسٹیڈیم۔خراب ہوگیا ہے۔

تاہم آراضی مالکان کا کہنا ہے کہ وہ کھیل کے میدان کے مخالف تو نہیں ہے تاہم اب وہ اپنی آراضی کی دیوار بندی کرنے کے لیے انتظامیہ سے اجازت نامہ حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جگن ناتھ آزاد اوران کے ہم عصرشعراء کے موضوع پر جموں یونیورسٹی میں سمینار

اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے نمایندے کو بتایا کہ بٹہ گنڈ ترال میں بنایے گیے اسٹیڈیم کی لیولنگ اور فینسنگ کے حوالے سے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کھیل شایقین کی ضروریات کا خیال رکھا جاے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.