ETV Bharat / state

بجبہاڈہ میں جسمانی طور پر مخصوص افراد کا عالمی دن منایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 12:10 PM IST

بجبہاڈہ میں جسمانی طور پر معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا
بجبہاڈہ میں جسمانی طور پر معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڈہ میں واقع زیبا آپا انسٹی ٹیوٹ آف انکلوسیو ایجوکیشن میں بھی جسمانی طور پر مخصوص افراد کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقعے پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

بجبہاڈہ میں جسمانی طور پر معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا

اننت ناگ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے اننت ناگ سمیت تمام اضلاع میں تین دسمبر کو عالمی یوم معذور منایا گیا۔ اس موقعے پر ضلع اننت ناگ کے بجبہاڈہ میں واقع زیبا آپا انسٹی ٹیوٹ آف انکلوسیو ایجوکیشن میں بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

اس دوران تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سعید فخر دین حامد، پرنسپل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج جافر حسین بیگ کے ساتھ ساتھ ڈسٹرک لیگل سروس اتھارٹی کی سیکرٹری تبسم قادر مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے جب کہ محکمہ مال کے کئی دیگر عہدیداران بھی موجود تھے جنہوں نے جسمانی طور پر معزور افراد کے حقوق کے بارے میں کئی مسائل اُجاگر کیے۔

تقریب میں جسمانی طور پر مخصوص بچوں نے مختلف طرح کے پروگرام پیش کئے جب کہ زیبا آپا انسٹی ٹیوٹ میں بطور استاد اپنے فرائض انجام دینے والے اساتذہ نے مخصوص بچوں کا حوصلہ بڑھا کر پروگرام میں چار چاند لگا دییے۔ اس موقعے پر پرنسپل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج جافر حسین بیگ نے زیبا آپا انسٹچوٹ کے اساتذہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سچ میں زیبا آپا کے اساتذہ داد و تحسین کے مستحق ہیں جو جسمانی طور مخصوص بچوں کو پڑھانے لکھانے میں کلیدی رول نبھا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سعید فخر دین حامد نے کہا کہ مخصوص افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مرکزی سرکار کو مزید حقوق دینا ہوگا تاکہ جسمانی طور پر مخصوص بچے اپنے آپ کو کسی سے کم تر نہ سمجھیں۔

یہ بھی پڑھیں:زعفران کو جی آئی ٹیگ ملنے پر کشتواڑ کے کسان میں خوشی کی لہر

وہی اس موقعے پر سی ایف او عادل رشید وید نے کہا کہ زیبا آپا کی کارکردگی کے بدولت ہی صدر جمہوریہ نے بار بار مذکورہ انسٹچوٹ کے ساتھ ساتھ اس ادارے کے سربراہ کا نام لے کر ان کی حوصولہ افزائی کی جو واقعی قابل فخر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.