ETV Bharat / state

ادھمپور: بی جے پی مہیلا مورچہ نے منایا یوم خواتین

author img

By

Published : Mar 8, 2021, 5:59 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے مہیلا مورچہ کی جانب سے پارٹی دفتر میں عالمی یوم خواتین کے موقع ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بی جے پی مہیلا مورچہ کے ذریعہ یوم خواتین منایا گیا
بی جے پی مہیلا مورچہ کے ذریعہ یوم خواتین منایا گیا

جموں و کشمیر کے ادھمپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مہیلا مورچہ کی جانب سے پارٹی دفتر میں عالمی یوم خواتین منایا گیا۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے خواتین کارکنان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس موقع سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین اکائی کی سربراہ نشا مہاجن نے کہا کہ 'آج کا دن خواتین کے لئے فخر کا دن ہے۔ آج خواتین کو اپنے معاشرے میں مکمل حقوق کے حصول کے لیے ترغیب دی جاتی ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑیں ہو رہی ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ سماج میں خواتین کو مضبوط بنانے کے لئے متعدد کام کئے جا رہے ہیں۔ حالانکہ خواتین سیاست میں بہت کم ہیں، لیکن خواتین کو سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ وہ ملک کی تعمیر میں اپنا رول ادا کر سکیں۔

اس پروگرام میں ضلع اودھم پور کی خواتین بی ڈی سی، ڈی سی ڈی ممبر، بی جے پی کے سابق ایم ایل اے پون کمار گپتا اور بڑی تعداد میں خواتین کارکنان بھی موجود تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.