ETV Bharat / state

Water Level of Jhelum River: دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں گراوٹ، دھان کی فصل متاثر

author img

By

Published : Jun 7, 2022, 7:58 PM IST

دریائے جہلم میں غیرقانونی طریقے نے ریت نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے دھان کی کھیتی کے لئے بنائی گئی آبپاشی اسکیمیز متاثر ہورہی ہیں۔ water level Fall in Jhelum river, paddy crop affected

دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں گراوٹ، دھان کی فصل متاثر
دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں گراوٹ، دھان کی فصل متاثر

وادی کشمیر سے ہوکر گزرنے والے دریائے جہلم سے اس وقت غیر قانونی طریقے سے ریت، پاجری، اور بولڈر نکالنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں بھی اس سے غیر قانونی طریقے سے ریت نکالنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے دریائے جہلم پر دھان کی کھیتی کے لئے بنائی گئی آبپاشی اسکیمیز متاثر ہوگئی ہے۔ water level Fall in Jhelum river, paddy crop affected

ویڈیو

پلوامہ کے اوکھو کاکاپورہ آبپاشی اسکیم پچھلے تین دنوں سے کام نہیں کر رہی ہے حالانکہ اسی اسکیم کے تحت پلوامہ کے دیگر علاقوں میں دھان کی فصل کے لیے پانی کی فراہمی کی جاتی تھی تاہم اسکیم کے ناکارہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کے کسانوں کو اب شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں:


علاقے کے کسانوں کے مطابق دھان کی پنیری لگانے کے لئے تین دن تک ان کے کھیتوں میں پانی فراہمی کی گئی اس کے بعد سے کھیتوں میں سوکھا پڑا ہوا ہے، کسانوں نے یہ بھی بتایا کہ کھیتوں کی آبپاشی کے لیے انتظامیہ نے آبپاشی اسکیم کے تحت دوسرا موٹر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ایک عرصہ گزارنے کے باوجود بھی آج تک موٹر فراہم نہیں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.