ETV Bharat / state

بڈگام میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی

author img

By

Published : May 11, 2021, 1:58 PM IST

بڈگام میں لاک ڈاؤن کے باوجود بھی عوام کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتے نظر آئے، جس کے بعد انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے جموں کشمیر بینک بڈگام کو بند کرا دیا۔

بڈگام میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی
بڈگام میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں کورونا وائرس کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈآن نافذ کیا گیا ہے۔

ویڈیو

اس دوران آج انتظامیہ کی جانب سے کئی روز بعد کورونا کرفیو میں نرمی دی گئی تھی جس کے بعد عوام مکمل طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے نظر آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جموں کشمیر بینک بڈگام کو بند کرا دیا۔ اور قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔

واضح رہے ضلع بڈگام میں بھی مسلسل کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روز بھی یہاں ساڑھے تین سو کے قریب مثبت معاملے درج کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.