ETV Bharat / state

سوناواری کی خستہ حال سڑک سے عوام پریشان

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 5:12 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ذالپورہ سوناواری علاقے کی خستہ حال سڑک سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوناواری کی خستہ حال سڑک سے عوام پریشان
سوناواری کی خستہ حال سڑک سے عوام پریشان

ذالپورہ سوناواری کو جانے والی خستہ حال سڑک کی وجہ سے مقامی لوگوں کو آئے دن مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

سوناواری کی خستہ حال سڑک سے عوام پریشان

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے وہاں کی سڑکوں کی اس حالت کی وجہ سے دشواریوں کا سامنا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق کسی مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال لے جانے خستہ حال سڑک کی وجہ سے تاخیر ہو جاتی ہے۔

سڑک پر جگہ جگہ گڈھے بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کو چلانا دشوار ہو جاتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے علی محمد نے بتایا کہ انہوں نے بار بار متعلقہ حکام تک اپنی بات پہنچائی ، تاہم ابھی تک کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

ان کا ماننا ہے کہ خراب سڑک ہونے کی وجہ سے نہ صرف پیدل سفر کرنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ٹرانسپورٹر کو بھی اس سڑک پہ چلنے مشکلات پیش آتی ہیں۔

گاؤں کو شہر سے جوڑنے والی یہ واحد سڑک ہے، گاؤں والوں کے پاس کوئی متبادل راستہ اختیار کرنے کی بھی گنجائش نہیں ہے-

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ علاقے کو بلاک نوگام سے جوڑنے والی اس سڑک کی جتنی جلد ہوسکے مرمت کی جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.