ETV Bharat / state

اونتی پورہ میں دو عسکری معاونین گرفتار

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 7:05 PM IST

سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے سے دو عسکری معاونین کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے چھ لاکھ روپے نقد اور قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔

اونتی پورہ دو عسکری معاونین گرفتار
اونتی پورہ دو عسکری معاونین گرفتار

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لدھو کراسنگ پر آج صبح سکوٹی پر سوار دو افراد کی تلاشی لی جن کے قبضے سے چھ لاکھ روپے نقدی اور کچھ قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا ہے۔

اونتی پورہ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دونوں ممنوعہ تنظیم البدر کے ساتھ تعلق رکھتے تھے اور عسکریت پسندوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے اور ان کو پناہ دینے میں ملوث تھے۔

دونوں معاونین کی شناخت ڈاڈسرہ ترال کے مشتاق احمد میر اور گڈھی کھل اونتی پورہ کے رئیس احمد کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے باضابطہ ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.