ETV Bharat / state

پہلگام میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 4:37 PM IST

Updated : Jun 23, 2021, 6:17 PM IST

عالمی شہرت یافتہ کے حامل سیاحتی مقام پہلگام کی خوبصورت وادیاں بالآخر سیاحوں کو پھر ایک بار اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب ہورہی ہیں۔ اور ایک طویل عرصے کے بعد وادی میں مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کی چہل پہل دیکھنے کو ملی ہے۔

سیاحوں کا آمد کا سلسلہ شروع
سیاحوں کا آمد کا سلسلہ شروع

وادی کشمیر کے قدرتی نظارے اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے مقامی، ملکی اور بین الاقوامی سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں اور شعبہ سیاحت سے یہاں کے لاکھوں افراد کا روزگار منسلک ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے صورتحال کے دوران جموں و کشمیر میں سیاحت کو شدید نقصانات کا سامنا کرنے کے بعد اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے سیاحت کو ہوئے نقصان کے ازالہ کے لئے کچھ حد تک بیرونی سیاحوں کو وادی کی طرف راغب کیا گیا تھا۔ تاہم کووڈ 19 کی دوسری لہر کی رفتار اتنی تیز تھی کہ جموں و کشمیر میں سیاحتی مقامات پر سناٹا چھایا رہا۔

سیاحوں کا آمد کا سلسلہ شروع

اب جبکہ وبائی صورتحال سے باہر نکلنے کی امیدیں نظر آرہی ہیں۔ وہیں وادی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں خوبصورت اور دلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے مقامی اور بیرونی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہورہا ہے۔

اس دوران پہلگام میں مقامی اور بیرونی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ خوش نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا۔ جس میں انہوں نے پیڈ اور انپیڈ پارکس کو کھلا رکھنے کی اجازت دی تھی۔ مقامی سیاحوں کا کہنا ہے یہاں آکر انہیں بڑی خوشی ہوہی ہے۔ اور پہلگام کی خوبصورت وادیاں پر کیف مناظر پیش کرتی ہیں۔


مزید پڑھیں :کشمیر: محکمہ سیاحت کے کیجول لیبرس کا احتجاج


ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جاوید احمد نے کہا کہ پہلگام میں سیاحوں کے آنے سے رونق لوٹ آئی ہے۔ کووڈ 19 کے بعد آج پہلگام میں کاروبار کسی حد تک بحال ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرد، خواتین اور بچوں سمیت مقامی اور بیرونی سیاح پہلگام کی کئی پارکوں میں لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کووڈ 19 کی دوسری لہر کے بعد یہاں کے انتظامیہ نے پہلگام میں سیاحوں کو جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اور پہلگام میں ٹورازم سے وابستہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Last Updated :Jun 23, 2021, 6:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.