ETV Bharat / state

Fire Incident in Srinagar پائین شہر کے کادی کدل علاقے میں بھیانک آتشزدگی

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 7:15 AM IST

نوہٹہ پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران نصف درجن کے قریب مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔Fire Incident in Srinagar

Fire Incident in Srinagar
Fire Incident in Srinagar

سری نگر: پائین شہر کے کادی کدل علاقے میں منگل دیر رات آگ کی بھیانک واردات کے دوران نصف درجن کے قریب رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ Fire Incident in Srinagar

فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ تاہم یہ رپورٹ فائل کرنے تک پولیس، مقامی لوگ اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف تھے ۔

اطلاعات کے مطابق منگل دیر رات پائین شہر کے گنجان آبادی والے علاقے کادی کدل میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً کئی مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ Fire Incident in Srinagar

نوہٹہ پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران نصف درجن کے قریب مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ شہر خاص کے کادی کدل نوہٹہ علاقے میں منگل دیر رات رہائشی مکان سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔

انہوں نے بتایا کہ گنجان آبادی کے باعث آگ نے کئی مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا۔ اُن کے مطابق آگ کی اس واردات کے دوران چار رہائشی مکان تباہ ہوئے جبکہ کئی ایک کو جزوی طور نقصان پہنچا۔

اُنہوں نے بتایا کہ بابا ڈیمب، ہیڈ کوارٹر، نوشہرہ، رعناواری، صفا کدل، ایم اے روڑ ، ایس آر گنج سے وابستہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے آگ پر قابو پانے کی خاطر انتھک کوشش کی اور بالآخر وہ اس میں کامیاب ہوئے۔

موصوف آفیسر نے مزید بتایا کہ دس فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر لگ بھگ قابو پایا گیا۔ رات ساڑھے دس بجے یہ رپورٹ فائل کرنے تک فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.