Sopore Fire Incident شمالی قصبہ سوپور میں آتشزدگی، دو فائر فائٹرز زخمی

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 12:10 PM IST

شمالی قصبہ سوپور میں آتشزدگی، دو فائر فائٹرز زخمی

ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں ایک مسجد اور رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے جب کہ دو فائر فائٹرس زخمی ہوئے ہیں۔ massive fire in Sopore

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک مسجد اور ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا جبکہ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران دو فائر فائٹرس بھی زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے تارزو علاقے کی عزت شاہ کالونی میں پیر اور منگل کی درمیانی رات ایک دو منزلہ مکان اور مسجد مصطفیٰ نامی ایک مسجد میں آگ نمودار ہوئی۔ fire Incident in Baramulla

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کا عملہ متعلقہ ساز و سامان سمیت جائے واردات پر پہنچا اور آگ بجھانے کی کوششوں میں جٹ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس وردات میں مسجد اور رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: Fire in Baramulla بارہمولہ میں کئی دکانیں آتشزدگی کا شکار

سرکاری ذرائع کے مطابق کہ اس دوران ایک گیس سلنڈر کا دھماکہ بھی ہوا جس سے آگ کی شدت تیز ہوئی اور اس کے نتیجے میں دو فائر فائٹرس زخمی بھی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت علی محمد ریشی اور واجد احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات سے لگ رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ اس کی وجہ ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.