اننت ناگ میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 5:32 PM IST

اننت ناگ میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سمیت دیگر حصوں میں بھی گزشتہ تین روز سے جاری برفباری کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ضلع میں بجلی سپلائی کو ابھی تک بحال نہیں کیا گیا۔ وہیں اکثر سڑکوں سے ابھی تک برف بھی نہیں ہٹائی گئی ہے جس کی وجہ سے اکثر قصبہ جات کا زمینی رابطہ ضلع ہیڑکوارٹر سے منقطع ہو گیا ہے۔

اننت ناگ میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری

جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام، ستھمن ٹاپ، کوکرناگ اور مرگن ٹاپ میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جواہر ٹنل کے آر پار اور پیر پنچال پہاڑی رینج میں بھی بھاری برفباری ہو رہی ہے اور جواہر ٹنل کے نزدیک لگ بھگ 8 فٹ برف جمع ہوئی ہے جس کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ آج بدستور ٹریفک کی آمد و رفت کے لبے بند ہے۔

شاہراہ کے بند ہونے سے مختلف مقامات پر ہزاروں گاڑیاں درمانده ہوئی ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہونے کے لبے موسم کی بہتری کے منتظر ہیں۔

ادھر انتظامیہ نے برفانی تودے اور پسیاں گر آنے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.