ETV Bharat / state

کشمیری پنڈت ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Jan 24, 2020, 5:11 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 6:18 AM IST

وزیراعظم پیکیج کے تحت تقرر کئے گئے انجینیئرنگ شعبہ سے وابستہ کشمیری پنڈت ملازمین نے تنخواہ نہ ملنے کو لے کر ویسو قاضی گنڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کشمیری پنڈت ملازمین کا احتجاج
کشمیری پنڈت ملازمین کا احتجاج

احتجاج کرنے والے ملازمین ضلع اننت ناگ کے ویسو قاضی گنڈ میں واقع پنڈت کالونی کے ساکن ہیں۔

کشمیری پنڈت ملازمین کا احتجاج
کشمیری پنڈت ملازمین کا احتجاج

احتجاج میں شامل ملازمین کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ آٹھ ماہ سے ان کو تنخواہ نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے انہیں مالی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 'کئی ماہ سے مسلسل تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں جبکہ بچوں کے اسکول کی فیس ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

ملازمین نے مزید کہا کہ 'انہوں نے اس سلسلے میں کئی بار اعلی حکام سے رابطہ کیا لیکن ہر مرتبہ انہیں نظر انداز کر دیا گیا۔

انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر آئندہ ایک ہفتہ میں ان کی تنخواہ نہیں دی گئی تو ان کے احتجاج میں شدت آئے گی اور اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

Intro:Body:

protest of kashmiri pandit employees in qazi gund area of anantnag district


Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 6:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.