ETV Bharat / state

Casual Labourers Protest گاندربل میں غیر مستقل مزدوروں کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 1:07 PM IST

ضلع گاندربل میں سندھ فاریسٹ کے غیر مستقل مزدوروں کا احتجاج 25 ویں روز بھی جاری رہا۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا.

گاندربل میں غیر مستقل مزدوروں کا احتجاج
گاندربل میں غیر مستقل مزدوروں کا احتجاج

گاندربل میں غیر مستقل مزدوروں کا احتجاج

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں سندھ فاریسٹ کے غیر مستقل مزدوروں کا احتجاج 25 ویں روز بھی جاری رہا۔مزدوروں کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ مظاہرین نے کہا کہ سندھ فارسٹ ڈیویژن میں پچھلے کئی دہائیوں سے کام کر رہے۔ جب تک اُن کے جائیز مطالبات پورے نہیں کئے جائیں گے۔ وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ ان غیرمستقل ملازمین جن کی تعداد تقریبا دو سو ہے، نے اپنا احتجاج 25 روز قبل اُس وقت شروع کیا جب سندھ فارسٹ ڈیویژن کے 263 غیر مستقل مزدوروں میں سے صرف 56 کے حق میں تنخواہیں واگزار کی گئیں، جب کہ دیگر غیر مستقل ملازمین کی اجرتیں واگزار نہیں کی گئیں۔ اس کے بعد ان مزدوروں نے ڈیویژن آفس کو مقفل کر کے احتجاج شروع کر دیا۔ عید کے دن بھی یہ مزدور ڈیویژن کے صحن میں احتجاج کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:Swachh Survekshan Programme پلوامہ میں سوچھ سرویکشن پروگرام کا انعقاد

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ وہ پچھلی کئی دہائیوں سے سندھ ڈیویژن میں ایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے آ رہے ہیں، تاہم آج انہیں باہر کا راستہ دیکھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مظاہرین نے کہا وہ تب تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک کہ ان کے جائز مطالبات پورے نہ کر دیے جاتے۔ دریں اثنا سنیچر کو ان سے ملنے بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے انچارج منظور احمد بٹ پہنچے جنہوں نے ان احتجاجی کیجول لیبرز کی بات سنی اور یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات اعلیٰ حکام تک پہنچا کر ان کو انصاف دلائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.