ETV Bharat / state

Hania Nisar Felicitated In Anantnag مارشل آرٹ کھلاڑی حنایہ نثار کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 7:28 PM IST

راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ مارشل آرٹ کھلاڑی حنایہ نثار کے اعزاز میں تقریب مارشل آرٹ کھلاڑی حنایہ نثار کو صدر ہند دروپتی مُرمو کی جانب سے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ سے نوازا گیا، اس پر حنایہ سمیت مختلف شعبہ سے وابستہ افراد نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔Hania Nisar Felicitated In Anantnag

راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ  مارشل آرٹ کھلاڑی حنایہ نثار کے اعزاز میں تقریب
راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ مارشل آرٹ کھلاڑی حنایہ نثار کے اعزاز میں تقریب

راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ مارشل آرٹ کھلاڑی حنایہ نثار کے اعزاز میں تقریب

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ سے تعلق رکھنے والی حنایا نثار کو کھیل کے میدان میں بہترین کارکردگی کے لئے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2023 کے اعزاز سے نوازا گیا۔ حنایا نثار کو بطور انعام ایک لاکھ روپے نقد، ایک تمغہ اور ایک سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ حنایا نہ صرف ریاستی سطح پر بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر 15 گولڈ میڈل اپنے نام کر چکی ہیں۔ وہیں آج ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے حنایہ نثار کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم کے علاوہ ضلع صدور افسران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر حنایہ کو مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔ جہاں حنایہ نثار کے والدین اور رشتہ دار ان پر فخر محسوس کر رہے ہیں وہ ضلع انتظامیہ بھی حنایہ نثار کی محنت سے کافی خوش ہے۔ ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ، ناگم علاقہ سے تعلق رکھنے والی حنایہ نے عمر میں ہی انہوں نے مارشل آرٹ کی ٹریننگ شروع کی۔حنایہ نثار، جنوبی کشمیر کی واحد ایسی کم عمر عالمی سکے مارشل آرٹ کھلاڑی ہے جنہوں نے صرف 14 برس کی عمر میں 2018 میں کوریا میں کھیلے گئے تیسرے اسکے ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ حنایہ نے کم عمری میں ’’سکے مارشل آرٹ‘‘ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوا کر ملک و جموں کشمیر کا نام روشن کیا۔ حنایہ نثار نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کافی خوش ہیں۔اس کے لئے حکومت ہند کا شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں:JK Stand On Top In 3rd Khelo India : تمغوں کی فہرست میں جموں و کشمیر کی پہلی پوزیشن برقرار

واضح رہے کہ پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ 5 سے 18 برس کے منتخب طلبہ کو ان کی عمدہ کارکردگی پر دیے جاتے ہیں۔ جن میں آرٹس،ثقافت، بہادری، تعلیمی، سماجی خدمت اور کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ رواں برس آرٹس اینڈ کلچر کیٹیگری میں چار طلبا کو ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ایک کو بہادری، دو کو جدت طرازی، ایک کو سماجی خدمت اور تین بچوں کو اسپورٹس کیٹیگری کے لئے منتخب کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.