ETV Bharat / state

تعمیر و ترقی کے لیے ووٹ ڈالے گئے

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 3:09 PM IST

پولنگ مراکز پر لوگوں کی اچھی خاصی تعداد موجود ہے، لوگ قطاروں میں کھڑے ہوکر ووٹ ڈالنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔

تعمیر وترقی کے لیے ووٹ ڈالے گیے
تعمیر وترقی کے لیے ووٹ ڈالے گیے

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر آج دوسرے مرحلے کے تحت دیگر اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب شانگس میں بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

تعمیر وترقی کے لیے ووٹ ڈالے گیے

پولنگ مراکز پر لوگوں کی اچھی خاصی تعداد موجود ہے، لوگ قطاروں میں کھڑے ہوکر ووٹ ڈالنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔

پولنگ کو انجام دینے کے لئے پولنگ مراکز کے آس پاس سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شانگس علاقہ میں رائے دہندگان کی اکثر تعداد پسماندہ پہاڑی طبقہ سے وابستہ ہے اور ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام پانچ خواتین امیدوار بھی پہاڑی طبقہ سے وابستہ ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ووٹروں کا کہنا ہے کہ آج ہم تعمیر وترقی کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں، ہمیں امید ہےکہ آج تک ہمیں جو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اب ہمیں ان مشکلات سے چھٹکارا ملے گا اور ہمارے علاقے میں ترقی کا دور شروع ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.