ETV Bharat / state

باشندوں نے رامبن جنرل بس اسٹینڈ کے جلد سے جلد تعمیراتی کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 2:34 PM IST

باشندوں نے رامبن جنرل بس اسٹیڈ کے جلد سے جلد تعمیراتی کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیا
باشندوں نے رامبن جنرل بس اسٹیڈ کے جلد سے جلد تعمیراتی کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیا

People Demand speedy work of Bus stand Ramban رامبن کے باشندوں نے رامبن جنرل بس اسٹینڈ کے جلد سے جلد تعمیراتی کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بس اسٹینڈ کا تعمیراتی کام سست پڑنے کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

باشندوں نے رامبن جنرل بس اسٹینڈ کے جلد سے جلد تعمیراتی کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیا

رامبن: مرکزی زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے باشندوں نے رامبن جنرل بس اسٹینڈ کے جلد سے جلد تعمیراتی کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ بس اسٹینڈ کا تعمیراتی کام سست پڑنے کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پہاڑی ضلع ہیڈکوارٹر رامبن جزل بس اسٹینڈ کی از سر نو تعمیر کا کام گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا جس کا تقریبا پینتیس سے چالیس فیصد کا کام تعمیراتی کمپنی کی جانب سے پورا کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ انیس کروڑ رویے کی مالیت سے بنائے جارہے بس اسٹینڈ میں دو پارکنگ فلور ایک کمرشل و اوپن اسکائی ریسٹورنٹ بنایا جارہا ہے۔ تعمیری کامل کے دوران ضلع ہیڈکوارٹر رامبن میں مسافروں ڈرائیوروں کو فی الحال سخت مشکلات درپیش ہے مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیور گاڑیوں کو سڑک پر کھڑی کر کر نے پر مجبور ہیں ہیں۔ اس سے دکان داروں کے کاروبار پر برا اسر پڑھتا ہے۔ گاڑیوں کے غیر منظم پارکنگ سے ان کی دکانوں تک خریداری کا سامان لینے کے لیے آنے والے صارفین کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقامی باشندوں کا للہار میں نالہ رومشی پر پل کی تعمیر کا مطالبہ

تاہم بس اسٹینڈ کی تعمیر کا کام مکمل ہونے سے ضلع رامبن ہیڈکوارٹر میں عوام مسافروں کو پریشانی سے نجات ملیں گی وہی تاجر طبقے کیلئے بھی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے ۔اس وقت تعمیری کام شد و مد سے جاری ہے۔ نیشنل کانفرنس کے زونل صدر عارف وانی لیفٹننٹ گورنر انتضامیہ اور ضلع انتظامی سے اپیل کی ہے کہ بس اسٹینڈ کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ رامبن کی عوام کے علاوہ کاروباری لوگوں کو راحت ہوسکے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.