ETV Bharat / state

PDP Protest جموں میں پی ڈی پی کے کارکنان کا محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 5:58 PM IST

جموں میں پی ڈی پی کے کارکنان میں محکمہ جل شکتی میں رشوت لینے کے معاملے کے خلاف انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔کارکنان نے اس معاملے میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

جموں میں پی ڈی پی کے کارکنان کا محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج
جموں میں پی ڈی پی کے کارکنان کا محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

جموں میں پی ڈی پی کے کارکنان کا محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

جموں: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان پرویز وفا نے کہا کہ جی ٹونٹی کی آڑ میں اس گپلھلے کو چھپایا جا رہا ہے۔ جل جیون مشن پراجکٹ میں قواعد کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے پی ڈی پی کے ترجمان نے کہا کہ 13,000 کروڑ روپے کے گھوٹالہ کا خواب سرکار کیوں نہیں دے رہی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا، جب دلت برادری سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس افسر اشوک پرمار نے بے ضابطگیوں پر سوال اٹھائے تو ان کا نہ صرف تبادلہ کیا گیا بلکہ ان کی توہین بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Awareness Programme in Tral ترال میں محکمہ امورِ صارفین کی جانب سے بیداری کیمپ

پی ڈی پی لیڈران نے کہا کہ آئی اے ایس افسر اشوک پرمار نے وہسل بلوور بن کر اس پورے معاملے کو بے نقاب کیا۔ یہ الزام لگاتے ہوئے کہ ایل جی منوج سنہا نے انہیں 6 جون 2022 کو بغیر کسی غلطی کے سیکرٹریوں کے میٹنگ روم سے باہر پھینک دیا۔ ان کے ساتھ بدسلوکی اور ہراساں کیا گیا۔ ایک آئی اے ایس افسر نے 13 ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالے کا پردہ فاش کیا۔ اس کی سزا اسے دی گئی ہے۔ اشوک پرمار پر جھوٹے الزامات بھی لگائے گئے حالانکہ انتظامیہ کے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.