ETV Bharat / state

ڈوڈہ : سڑک حادثہ میں ایک ہلاک، تین زخمی

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 6:53 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں پیر کے روز سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔

ڈوڈہ : سڑک حادثہ میں ایک ہلاک تین زخمی
ڈوڈہ : سڑک حادثہ میں ایک ہلاک تین زخمی

اطلاعات کے مطابق سڑک حادثے گندو کی گواڑی نیلی رابطہ سڑک پر نیلی کے نزدیک اس وقت ہوا جب جب گواڑی کی طرف جانے والے گاڑی ٹاٹا موبائل زیر نمبر HP38A.8893 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جا گری۔

اطلاعات کے مطابق گاڑی میں کیبل ڈالنے والے مزدورسوار تھے۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ اور پولیس جائے واردات پر پہنچے اور بچاؤ کاروائی شروع کی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں قاسم بخش نامی ایک شخص کی موت ہوئی جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو پہلے ابتدائی علاج کے لئے مقامی اسپتال میں بھرتی کیا گیا۔ جہاں سے مزید علاج کے لئے اُن کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔

اگرچہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے تاہم سڑک کی خستہ حالی اور ڈرائیور کی لاپرواہی حادثے کی وجہ بتائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.