ETV Bharat / state

شب برات سے متعلق علماء کرام کا پیغام

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 8:33 PM IST

Updated : Apr 8, 2020, 9:10 PM IST

کوویڈ 19 کے پیش نظر مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ شب برات میں عبادت اور تلاوت قرآن پاک کا اہتمام گھر پر ہی کریں۔

شب برات کے حوالے سے علماء کرام کا عوام کے نام پیغام
شب برات کے حوالے سے علماء کرام کا عوام کے نام پیغام

دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی میں بھی ماہ شعبان کی پندہویں رات کو شب برات کے حوالے سے بڑی بڑی مجالس کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے جس میں اجتماعی دعائیں اور علماء کرام کے بیانات ہوا کرتے تھے۔ لیکن اس سال کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر تمام مکتبہ ہائے فکر کے علماء کرام نے متفقہ طوریہ فیصلہ کیا کہ ہر ایک مقام پر اجتماعات سے گریز کیا جائے گا ۔

شب برات کے حوالے سے علماء کرام کا عوام کے نام پیغام
شب برات کے حوالے سے علماء کرام کا عوام کے نام پیغام

یہاں تک کہ جمعہ کے متعلق بھی علماء کرام نے یہ اعلان کیا کہ وہ حالات کے پیش نظر مسجد کی آبادکاری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور دوتین آدمی مقامی امام ومؤزن ہی با جماعت نماز ادا کریں باقی تمام لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی نماز جمعہ ادا کیا کریں ۔

شب برات کے حوالے سے علماء کرام کا عوام کے نام پیغام

آج پندرہ شعبان المعظم کی رات بھی جس کو شب برات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، علماء کرام نے شب بیداری اپنے اپنے گھروں میں ہی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے جامعہ قاسم العلوم محمود نگر سیڑھی خواجہ کے مہتمم مولانا محمد عبداللہ القاسمی نے اپنے پیغام میں عوام الناس پر یہ واضع کردیا کہ یقیناً اس رات کی عظمت بہت بلند ہے لیکن اس رات میں اپنے اپنے گھروں میں رہ کر ہی عبادات، ذکروازکار، درود دعا استغفار میں گزاریں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کوروناوایرس کے چلتے عوام نے نماز جمعہ جیسی عظیم عبادت کی قربانی دی ہے اسی طرح یہ رات بھی اپنے اپنے گھروں میں شب بیداری کریں۔

Last Updated : Apr 8, 2020, 9:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.