ETV Bharat / state

این سی سی کیڈٹس نے شہید کیپٹن تشار اسمارک کو اپنی تحویل میں لیا

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 7:51 PM IST

این سی سی کے ڈائریکٹر اور جنرل ہیڈ کوارٹرز دہلی کی ہدایت پر شہید اسمارک کو دیکھ بھال کے لیے تحویل میں لینے کا کام ادھم پور میں شروع کیا گیا ہے۔

این سی سی کیڈٹس نے شہید کیپٹن توشار اسمارک کو اپنے تحویل میں لیا
این سی سی کیڈٹس نے شہید کیپٹن توشار اسمارک کو اپنے تحویل میں لیا

ادھمپور میں واقع گورنمنٹ ویمنز کالج کے این سی سی کیڈٹس نے شہید کیپٹن تشار مہاجن کے اسمارک کو دیکھ بھال کے لیے آج اپنی تحویل میں لیا ہے۔

اس تعلق سے این سی سی کیڈٹس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'اس طرح کے کام کر کے وہ ملک کے فوجیوں کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتے ہیں۔

ویڈیو

کیڈٹس نے یہ بھی کہا کہ آج کے دور میں خاص طور سے نوجوان غلط طور طریقوں کے طرف راغب ہو رہے ہیں اس لیے ایسے کام کرنے سے دل میں حب الوطنی کا جذبہ بڑھتا ہے اور خود کو صحیح سمت میں کام کرنے کا حاصلہ بڑتا ہے۔

واضح رہے کہ شہید اسمارک کو دیکھ بھال کے لیے اپنے تحویل میں لینے کا کام این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز دہلی کے ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.