ETV Bharat / state

کشمیر: اگلے تین دن تک موسم خشک رہنے کا امکان

author img

By

Published : Feb 28, 2021, 11:18 AM IST

کشمیر: اگلے تین دن تک موسم خشک رہنے کا امکان
کشمیر: اگلے تین دن تک موسم خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم عام طور پر ابر آلود رہے گا حالانکہ بعد کے اوقات میں دھوپ بھی ممکن ہے۔ تاہم 03 اور 04 مارچ کو چند مقامات پر ہلکی بارش / برف باری کا امکان ہے۔

گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہونے کے بعد جموں و کشمیر اور لداخ میں اتوار کے بعد سے موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں اتوار کے بعد سے موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم عام طور پر ابر آلود رہے گا حالانکہ بعد کے اوقات میں دھوپ بھی ممکن ہے۔ تاہم 03 اور 04 مارچ کو چند مقامات پر ہلکی بارش / برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سرینگر میں اتوار کی رات کم سے کم درجہ حرارت 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قابل ازیں سرینگر میں ماہ فروری میں سال 1964 میں گرم ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی۔بتادیں کہ سری نگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس سے سردیوں کو تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

گذشتہ رات قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلمرگ مین منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وہیں، سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اونتی پورہ میں 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12.7، کٹرا میں 10.2، بٹوت میں 5.0، بنیہال 5.6 اور بھدرواہ 4.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ کے لیہہ قصبے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.4، کرگل منفی 10.0، دراس منفی 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے بالائی علاقوں بشمول مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں ’کھیلو انڈیا‘ کھیلوں کا دوسرا ایڈیشن چل رہا ہے، پہلگام اور سونہ مرگ میں تازہ برف باری ہوئی ہے۔میدانی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے سڑکیں زیر آب ہوگئی ہیں جس سے لوگوں کا چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے۔

وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر- لیہہ شاہراہ پر یکم مارچ سے ٹریفک بحال ہونے کی امید ہے۔بتادیں کہ یہ شاہراہ سال رواں کے یکم جنوری سے ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند ہے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ چند ماہ سے ٹریفک مسلسل بند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.