ETV Bharat / state

کشمیر میں غیر قانونی قبضہ ہٹاؤ مہم

author img

By

Published : Jul 24, 2019, 3:06 PM IST

اس مہم کے تحت گذشتہ دو روز میں کم از کم بیس رہائشی مکانات کو منہدم کیا گیا اور درجنوں دکانات اور دیواریں گرا دی گئی ییں۔

کشمیر میں غیر قانونی قبضہ ہٹاؤ مہم

ریاست جموں و کشمیر کے جنوبی قصبہ ترال اور اس سے متصل سڑکوں پر خود غرض عناصر کی جانب سے غیر قانونی قبضہ اور تعمیرات سے پورے علاقے میں سڑکوں کی تجدید و مرمت اور کشادگی کی امیدیں بر آئی ہیں۔

کشمیر میں غیر قانونی قبضہ ہٹاؤ مہم

واضح رہے کہ ترال جنوبی کشمیر کا بےحد خوبصورت علاقہ ہے، یہاں پر کئی اہم چراگاہوں سمیت بے شمار چشمہ ہیں، اور ساتھ ہی یہ علاقہ دھان، اخروٹ اور مچھلیوں کی پیداوار میں سرفہرست تسلیم کیا جاتا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم کتنا کارگر اور موثر ثابت ہوگا۔ کیوں کہ غیرقانونی تعمیرات کے منہدم ہونے سے خطے میں کشادگی پیدا ہوگی اور یہاں کی سڑکیں شاہراہوں کی طرح نظر آئیں گی۔

Intro:شوکت ڈار۔۔۔
کشمیر کے جنوبی قصبہ ترال اور اس سے ملنے والی متعدد سڑکوں پر خود غرض عناصر کی جانب سے بے تحاشا غیر قانونی قبضہ اور تعمیرات سے پورے علاقے میں سڑکوں کی تجدید و مرمت اور کشادگی نا ممکن بن گئی ہے۔ جس کے سبب جنوبی کشمیر کا یہ بے حد اہم علاقہ ترقی کی دوڑ میں کافی پچھڑا گیا ہے ساتھ ہی سیاحت کے اعتبار سے بھی یہ سیاحتی نقشہ پر نہیں آپایا۔

Body:شوکت ڈار۔۔۔

علاقہ میں کئی بارسڑکوں کے دونوں اطراف نا جائز اور غیر قانونی قبضہ کو ہٹانے کی کوشش ہوئی لیکن یہ ہر بار سیاست کی نذر ہوا۔ اور عوام سخت مشکلات کا لگاتار شکار ہیں۔
تاہم اب کی بار ضلع انتظامیہ نے تاریخی قدم اٹھاکر تمام تر قبضہ ہٹانے اور غیر قانونی طور کھڑی کی گئی تعمیرات کو منہدم کرنا شروع کیا ہے۔
اس مہم کے تحت گذشتہ دو روز کے اندر کم از کم بیس رہائشی مکانات کو منہدم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ درجنوں دکانات اور دیواریں ہٹا لی گئی ییں۔
اس عمل میں محکمہ مال، آر اینڈ بی، اور پولیس کی مدد طلب کی گئی ہے۔
چنانچہ کئی مقامات پر قبضہ جمانے والے لوگوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا لیکن انتظامیہ نے کام جاری رکھا ہے۔
انتظامیہ کے اس قدم پہ لوگ بے حد خوش ہیں۔
اس قدم سے ترال علاقہ کی کئی سنگین مسایل کا ازالہ ہوگا ساتھ ہی ترقی میں بھی کافی تیزی آنے کی امید ہے۔
ضلع کے ڈپٹی کمشنر سید عابد رشید شاہ نے ای ٹی وہ کو بتایا کہ یہ بے حد اہم قدم ناگزیر بن گیا تھا کیوں کہ اہم مقامات پر ناجائز قبضہ سے علاقہ سخت مشکلات سے دوچار تھ اور ترقی میں بھی رکاوٹ آرہی تھی۔
بائٹ۔۔ شیر عابد رشید شاہ۔ ڈی سی پلوامہ۔

واضح رہے کہ ترال جنوبی کشمیر کا خوبصورت ترین علاقہ ہے۔ یہاں پر کئی بے حد اہم چراگاہیں آر بے شمار چشمہ ہیں۔ ساتھ ہ یہ علاقہ دھان، اخروٹ اور مچھلیاں کی پیداوار میں سہ فہرست ہے۔
یہ علاقہ تعلیم کے لحاظ سے سب سے آگے ہے اور یہاں تعلیم کی شرح سو فیصد ہے۔

Conclusion:شوکت ڈار۔۔۔
کشمیر کے جنوبی قصبہ ترال اور اس سے ملنے والی متعدد سڑکوں پر خود غرض عناصر کی جانب سے بے تحاشا غیر قانونی قبضہ اور تعمیرات سے پورے علاقے میں سڑکوں کی تجدید و مرمت اور کشادگی نا ممکن بن گئی ہے۔ جس کے سبب جنوبی کشمیر کا یہ بے حد اہم علاقہ ترقی کی دوڑ میں کافی پچھڑا گیا ہے ساتھ ہی سیاحت کے اعتبار سے بھی یہ سیاحتی نقشہ پر نہیں آپایا۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.