ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 10:18 AM IST

جموں و کشمیر میں مختلف سڑک حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک
سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک

جموں کے بخشی نگر علاقہ میں ایک کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی جس کے نتیجہ میں گاڑی ڈرائیور سنجے چودھری ساکنہ شکتی نگر جموں کی موت ہوگئی۔

پولیس نے بتایا اگرچہ سنجے کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ادھر راجوری میں بھی ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں اعظم حسین نامی شخص زخمی ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق اعظم کو کوٹ ڈھیرہ کے مقام پر ایک گاڑی نے ٹکر ماری جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

انہیں زخمی حالت میں جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی کی حالت اب مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل منظور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.