ETV Bharat / state

Maha Dangal جموں میں بین الاقوامی مہا دنگل کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 5:03 PM IST

جموں کے کٹرا میں واقع ملٹی پرپز اسٹیڈیم میں نوراتری تہوار کے موقع پر 18 ویں بین الاقوامی مشن دوستی مہا دنگل کا اہتمام کیا گیا جس میں ہندوستان کے علاوہ جارجیا اور ایران کے پہلوانوں نے حصہ لیا۔

جموں میں بین الاقوامی مہا دنگل کا انعقاد
جموں میں بین الاقوامی مہا دنگل کا انعقاد

جموں میں بین الاقوامی مہا دنگل کا انعقاد

جموں:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کے جموں کے کٹرا میں واقع ملٹی پرپز اسٹیڈیم میں نوراتری تہوار کے موقع پر 18 ویں بین الاقوامی مشن دوستی مہا دنگل کا اہتمام کیا گیا جس میں ہندوستان کے علاوہ جارجیا اور ایران کے پہلوانوں نے حصہ لیا۔

اس مقابلے میں ایران کے مرزا نے ہندوستان کے سمت کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ جیتنے والے پہلوان کو منتظمین کی جانب سے 1.75 لاکھ روپے اور انٹرنیشنل مشن دوستی دنگل کے خطاب سے نوازا گیا۔

دوسرا بڑا مقابلہ جارجیا کے ہاڈو کے نام ہوا ۔ جس نے ہندوستان کی ونیا کو شکست دے کر جیت حاصل کی۔ تیسرا بڑا میچ سندیپ اور عبدل غنی کے درمیان ہوا جس میں سندیپ نے جیت حاصل کی۔اس مہا دنگل کے دوران مردوں کے درمیان 22 ریسلنگ کے مقابلے ہوئے جبکہ خواتین کے درمیان تین ریسلنگ کے مقابلے ہوئے جو شائقین کی توجہ کا مرکز رہے۔

یہ بھی پڑھیں:Body building in Kashmir سرینگر میں باڈی بلڈنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا

خواتین کی ریسلنگ کے دوران دیویا ککراں نے میگھنا کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ خواتین کا دوسرا ریسلنگ میچ مینو دہلی اور کنچن مہاراشٹر کے درمیان ہوا۔ جس میں مینو دہلی نے کنچن کو شکست دے کر جیت حاصل کی۔ لڑکیوں کا تیسرا میچ ریتیکا کھتری ساکنہ دہلی اور دیونتیکا کے درمیان تھا۔ جس میں دہلی کی ریتیکا کھتری نے جیت حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.