ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں ایس ایس بی امتحانات کا پرامن اہتمام

author img

By

Published : Feb 28, 2021, 8:11 PM IST

ڈوڈہ میں ایس ایس بی کی جانب سے کلاس چہارم کے امتحانات دوسرے دن بھی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے۔

جموں و کشمیر میں ایس ایس بی کے زیر اہتمام درجہ چہارم کے امتحانات کے دوسرے روز بھی امتحانات پُرامن طریقہ سے اختتام پذیر ہوئے۔

ضلع انتظامیہ نے ڈی ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ کی مجموعی نگرانی میں تمام مراکز میں شفاف طریقے سے امتحانات کے انعقاد کے لیے خاطر خواہ انتظامات کئے ہیں۔

ڈوڈہ میں ایس ایس بی امتحانات کا پرامن انعقاد

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کشوری لال شرما، جو جے کے ایس ایس بی کے زیر اہتمام کلاس چہارم امتحان کے انعقاد کے لیے نوڈل افسر بھی ہیں نے ضلع بھر کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ، اے ڈی سی نے مختلف مراکز کا معائنہ کیا اور امتحان کو بآسانی انعقاد کرانے کے لیے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقین کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اے ڈی سی نے سینٹر آبزرورز، مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے بہتر کوآرڈینیشن کو یقینی بنائیں۔

اے ڈی سی ڈوڈہ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ امتحان کے دوسرے دن ضلع میں قائم 28 امتحانی مراکز میں 4682 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔

امتحانی مراکز کا معائنہ کرنے کے دوران اے ڈی سی کے ہمراہ ضلعی انفارمیشن افسر ڈوڈہ محمد اشرف وانی بھی تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.