ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی ممبر آری پل نے ٹرانسفارمرز کا افتتاح کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 1:45 PM IST

Inauguration Of Transformers in Pulwama: ضلع پلوامہ کے واگڈ، پیر بخشی محلہ پستونہ اور دھرم گنڈ میں آری پل ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی نے متعدد ٹرانسفارمروں کا افتتاح کیا۔ مقامی باشندوں نے اس کو لے کر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کی پریشانیاں کچھ حد تک کم ہو سکتی ہے۔

ڈی ڈی سی ممبر آری پل نے کٹرانسفارمرز کا افتتاح کیا
ڈی ڈی سی ممبر آری پل نے کٹرانسفارمرز کا افتتاح کیا

ڈی ڈی سی ممبر آری پل نے کٹرانسفارمرز کا افتتاح کیا

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے واگڈ، پیر بخشی محلہ پستونہ، اور دھرم گنڈ میں آری پل ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی نے متعدد ٹرانسفارمروں کا افتتاح کیا۔ مقامی باشندوں نے اس کو لے کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کی پریشانیاں کچھ حد تک کم ہو سکتی ہے۔ اس موقعے پر محکمہ بجلی کے اعلی عہدیدار بھی ڈی ڈی سی ممبر کے ہمراہ تھے۔ مقامی لوگوں نے نیے ٹرانسفارمز کی تنصیب کے بعد مسرت کا اظہار کیا اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی سی ممبر کا بھی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ موصوف علاقے کے دیگر مسائل بھی حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے

یہ بھی پڑھیں: اراضی رنجش کے چلتے تقریباً دو سو بادام کے درخت کاٹ دیے گئے

ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے میڈیا کو بتایا کہ آج تک انھوں نے آری پل ڈی ڈی سی حلقے میں چالیس ٹرانسفارمر لگا دیے ہیں جس کی وجہ سے برقی رو میں کافی بہتری آگئی ہے۔ لوگوں کو بڑی حد تک راحت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب انتظامیہ اور عوام کی باہمی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ آری پل علاقے میں تعمیر و ترقی کے دیگر معاملات پر بھی کام ہو رہا ہے جس کی وجہ سے اب یہ علاقہ ایک دیگر ہی تصویر پیش کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.