ETV Bharat / state

پاکستان کی جنگ بندی کی خلاف ورزی

author img

By

Published : Aug 8, 2019, 8:15 AM IST

لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں۔ اس دوران پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی خبر ہے۔

پاکستان کی جنگ بندی کی خلاف ورزی

گذشتہ دیر رات جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے سندربنی سیکٹر میں پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

پاکستان افواج نے چھوٹے ہتھیاروں اور موٹار شیلز کا استعمال کیا ہے۔

بھارتی فوج بھی پاکستان کی اس کارروائی کا جوب دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی کا بل پاس ہونے کے بعد پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پارلیمنٹ سیشن کے دوران بھارت کے اقدام کی مخالفت کی ہے۔

عمران خان نے دفعہ 370 کی منسوخی پر بھارتی حکومت کے اقدام کے بعد بھارت پاکستان روایتی جنگ کے خطرے کا بھی اشارہ دیا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ 'دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ایک اور پلوامہ ہو سکتا ہے۔'

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ 'پارٹی کا نظریہ مسلمان مخالف ہے اور بی جے پی مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری تصور کرتی ہے۔'

انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے اثرات ساری دنیا پر پڑنے کا بھی انتباہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا جاتا ہے تو پاکستان اس کا جواب دے گا اور ٹیپو سلطان کی طرح خون کے آخری خطرے تک مقابلہ کرے گا۔'

عمران خان نے پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف ممالک سے اس مسئلے پر کشمیریوں کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

Intro:Body:

jk-pak-violates-ceasefire-in-rajouris-sunderbani-sector


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.