ETV Bharat / state

لداخ کو جموں و کشمیر سے الگ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کل جاری ہوگا

author img

By

Published : Oct 30, 2019, 5:58 PM IST

مودی حکومت آئندہ کل سردار پٹیل کی جینتی کے موقع پر جموں و کشمیر کو لداخ سے الگ کرکے مرکز کے زیرانتظام دو حصوں میں تقسیم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

لداخ کو جموں و کشمیر سے الگ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کل جاری ہوگا


نوٹیفکیشن جاری ہونے پر جموں و کشمیر اور لداخ مرکز کے زیر انتظام علاقے بن جائیں گے۔ جموں وکشمیر پدوچیری کی طرح ایک مرکزکے زیر انتظام علاقہ ہوگا جس کی ایک اسمبلی بھی ہوگی لیکن لداخ چنڈی گڑھ کی طرح ایک یونین ٹیرٹری ہوگا لیکن اس کی اپنی کوئی اسمبلی نہیں ہوگی۔ ان دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی امن عامہ کا انتظام (لاء اینڈ آرڈر)مرکزی حکومت کے تحت ہوگا۔

جموں و کشمیر کا ایک لیفٹیننٹ گورنر ہوگا جبکہ لداخ میں ایک ایڈمنسٹریٹر (منتظم) ہوگا اور لداخ میں لداخ، کرگل اور لیہہ اضلاع ہوں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے بعد یہ دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے وجود میں آجائیں گے۔ غور طلب ہے کہ پارلیمنٹ سے جموں و کشمیر نوتشکیل بل پاس ہونے کے بعد صدر رام ناتھ کووند نے اسے منظوری دے دی تھی۔

بائیں بازو کی پارٹیوں نے سردار پٹیل کی جینتی کے موقع پر اس نوٹیفکیشن کو جاری کیے جانے کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت یہ جھوٹ پھیلانا چاہتی ہے کہ سردار پٹیل دفعہ 370 کے خلاف تھے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پٹیل کے گھر میں میں ہی جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دیے جانے کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی تھی اور انہوں نے گوپال سوامی ایئر کے ساتھ مل کر اس دفعہ کو تیار کیا تھا۔

اپوزیشن پارٹی گذشتہ ڈھائی ماہ سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کی مخالفت کررہی ہے اور بی جے پی یہ مشہور کرتی رہی ہے کہ سردار پٹیل دفعہ 370 کے حق میں نہیں تھے۔

Intro:Body:

jk: notifications will be released to separate ladakh from jammu and kashmir tomorrow


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.