ETV Bharat / state

' کشمیر میں ترقی ہو تو دوسرا کشمیر بھی ہمارے ساتھ ہوگا‘

author img

By

Published : Sep 18, 2019, 6:43 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 2:24 AM IST

جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں ترقی لانے میں کامیاب ہوئی تو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے لوگ بھارت کے ساتھ رہنے کا عزم از خود ظاہر کریں گے۔

' کشمیر میں ترقی ہو تو دوسرا کشمیر بھی ہمارے ساتھ ہوگا‘

جہاں بی جے پی کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں وہیں جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے ان بیانات کے برعکس پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو حاصل کرنے کے لیے جموں و کشمیر کی ترقی کو ’’نقشہ راہ‘‘ قرار دیا۔

' کشمیر میں ترقی ہو تو دوسرا کشمیر بھی ہمارے ساتھ ہوگا‘

سرینگر میں محکمہ پی ڈی ڈی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے گورنر موصوف نے کہا کہ' پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو بنا لڑائی اور جنگ کے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔'

گورنر ستیہ پال ملک نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو جنگ کے ذریعے حاصل کرنے والے سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے وزراء جنہیں کبھی بولنے کا موقع ہی نہیں ملتا، وہ پی او کے پر حملے کی باتیں کر رہے ہیں، یہ ان کا سوچنا ہے۔ میرا کہنا ہے کہ ' اگر اگلا ہدف پی او کے ہے تو ہم اس کو جنگ کے بجائے جموں وکشمیر کی ترقی کی بنیاد پر حاصل کرسکتے ہیں۔'

دریں اثناء تقریب کے دوران بجلی کی پیداوار بڑھانے سے متعلق کئی اسکیمز کو بھی متعارف کے علاوہ ریاست میں ’سوبھاگیہ‘ اسکیم کامیابی سے نافذ کرنے پر مرکزی حکومت کی جانب سے محکمہ پی ڈی ڈی کو نقدی انعام سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے محکمہ پی ڈی ڈی کے ملازمین محکمہ کی نجکارے کے منصوبے پر منگل سے تین روزہ ہڑتال پر ہے۔

Intro:Body:

jk: governor satya pal malik slams political leaders who said about POK


Conclusion:
Last Updated :Oct 1, 2019, 2:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.